سنچری کی بدولت بابر کو انتہائی مہنگی کار کا تحفہ
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو قیمتی گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے کے بعد جاوید آفریدی نے بابر اعظم کے لیے تحفے کا اعلان کیا۔
جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ' اس ماڈل کی گاڑی کو پہلی بار بابر اعظم چلائیں گے جو پاکستان میں تیار کی گئی ہے'۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔
پشاور زلمی نے پہلےکھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے جبکہ بابر اعظم 111 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 7 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں