کھیل

رومان رئیس کو انجری سے کیا سبق ملا؟

Web Desk

رومان رئیس کو انجری سے کیا سبق ملا؟

رومان رئیس کو انجری سے کیا سبق ملا؟

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ مجھے سبق ملا کہ کبھی زندگی میں ہوا میں نہیں اڑنا چاہیے۔

رومان رئیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ فیملی والا تعلق ہے، پہلے سیزن سے ایمرجنگ کھلاڑی کی حیثیت سے سفر شروع کیا، اچھا وقت بھی دیکھا اور برا بھی، سیزن 3 میں انجرڈ ہوا تو میرے کیرئیر کا یہ سیٹ بیک تھا، میرے اچھے برے ٹائم میں فرنچائز نے سپورٹ کیا۔

انھوں نے کہا کہ میری ترجیح ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ رہی اور انہوں نے بھی مجھے مکمل سپورٹ کیا، میری انجری میرے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں رکاوٹ بنی، گھٹنے کی انجری کے بعد کمر کی تکلیف کی بھی تشخیص ہوئی لیکن میرے اندر جتنی جان ہے میں کرکٹ کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں رومان رئیس کا کہنا تھا کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ مایوسی نہ ہو، سوچ بھی آتی ہے کہ انجری نے مجھے باہر کر دیا، اچھا برا وقت زندگی میں آتا ہے اس کو تسلیم کرنا پڑتا ہے، مجھے سبق ملا کہ کبھی زندگی میں ہوا میں نہیں اڑنا چاہیے اور ہمیشہ عاجز رہنا چاہیے۔

رومان رئیس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سیزن میں ہماری ٹیم بہترین ہے، بدقسمتی سے پرفارمنس میں تسلسل نہیں لا سکے، یہ اچھی چیز ہے کہ ایونٹ کے آغاز میں ہی غلطیاں سامنے آ گئی ہیں، ان غلطیوں پر کام کر کے اچھا کمبینیشن بنائیں گے تاکہ ٹرافی جیت سکیں۔

تازہ ترین