پاکستان

بیٹی کی ٹریننگ مکمل ہونے پر والدہ کا خوشی میں رقص

Web Desk

بیٹی کی ٹریننگ مکمل ہونے پر والدہ کا خوشی میں رقص

بیٹی کی ٹریننگ مکمل ہونے پر  والدہ کا خوشی میں رقص

سرکاری نوکری والی بیٹی کی ٹریننگ مکمل ہونے پر رقص کرتی والدہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے دلوں کو بھا گئی۔

سوشل میڈیاپر گزشتہ دن سے ایک ویڈیو کے خوب چرچے ہیں ، اس ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ غریب ماں بیٹی کی خوشی میں بے انتہا خوش ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل اس خوبصورت ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹی پولیس کی یونیفارم میں پہنے ہوئے ہے جسے والدہ نے خوشی میں پہلے پیسوں والا ہار پہنایا اور پھر رقص شروع کر دیا۔

ماں کو خوش دیکھ کر بیٹی نے بھی ہلکا پھلکا رقص کیا ، یہی وجہ ہے کہ اب چاروں طرف ماں بیٹی کی اس پیار بھری ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ یاد رہے کہ پولیس فورم میں بھرتی ہونے والے ہر جوان کو تقریباََ 4 ماہ کا ٹریننگ کورس ضرور مکمل کرنا ہوتا ہے۔ ا س کورس میں جوان کو اسلحہ چلانا، پولیس کا قانون،نظم و ضبط اور امن و امان کی صورتحال کو کیسے برقرار رکھا جائے یہ سب سیکھایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس کورس کے دوران تمام نئے بھرتی ہونے والے امیدوار اپنے اپنے گھروں کو نہیں جاسکتے بلکہ دن و رات ٹریننگ سینٹر میں ہی قیام کرتے ہیں۔

تازہ ترین