بابر اعظم کی سنچری، والدہ ‘لکی چارم‘ قرار
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں دنیا کے 4 بہترین بلے بازوں میں سے ایک بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے میچ میں تاریخ رقم کر دی۔
بابر اب قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دور ہیں لیکن وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بابر اعظم شائقین کی پسندیدہ پشاور زلمی کے کپتان ہیں۔
بابر اعظم نے اپنی سینچری کا کریڈٹ والدہ کو دیتے ہوئے کہا کہ کی یہ ان کیلئے خوش قسمتی کا دن تھا کیونکہ ان کی ‘لکی چارم‘ ان کی والدہ انہیں لائیو دیکھنے اسٹیڈیم آئی تھیں۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ ان کی لکی چارم ہیں اور وہ ان کی موجودگی میں پرفارم کرنے کے قابل تھے۔
بابر کی اس پوسٹ پر مداحوں نے بہت ردعمل کا اظہار کیا: