دلچسپ و خاص

کھلونا کار پر تیز ترین سفر کا ریکارڈ

نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

Web Desk

کھلونا کار پر تیز ترین سفر کا ریکارڈ

نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

کھلونا کار پر تیز ترین سفر کا ریکارڈ

جرمنی کی فلڈا یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز کے الیکٹریکل انجینئرنگ کے طالب علم مارسیل پال نے بڑا کارنامہ کر دکھایا۔

 مارسیل پال نے بچوں کی ترمیم شدہ کھلونا کار پر تیز ترین سفر کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

جرمن طالب علم نے بچوں کی کھلونا کار کو 92 اعشاریہ 24 میل فی گھنٹہ کی حیران کن اور تیز رفتار الیکٹرک گاڑی میں تبدیل کر دیا۔

'گینز ورلڈ ریکارڈ' نے ایک دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی،ویڈیو میں مارسیل کو اس کار پر تیز ترین سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کریش ہیلمٹ اور مکمل ریسنگ طرز کے باڈی سوٹ میں ملبوس مارسیل کو اس پر سفر کرنے کے لیے تقریباً فلیٹ لیٹنا پڑا۔

اس ویڈیو نے نہ صرف بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے بلکہ اسے اب تک 29 ہزار سے زائد لائکس حاصل ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین