دلچسپ و خاص

جہاز میں قلم بھی ہتھیار کے طور پر استعمال ہونے لگا

جانیے ایک پر تشدد واقعے کی حقیقی داستان

Web Desk

جہاز میں قلم بھی ہتھیار کے طور پر استعمال ہونے لگا

جانیے ایک پر تشدد واقعے کی حقیقی داستان

جہاز میں قلم بھی ہتھیار کے طور پر استعمال ہونے لگا

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیئٹل سے لاس ویگاس جانے والی الاسکا ایئرلائن کی پرواز میں ایک حیران کن واقعہ دیکھنے میں آیا۔

دورانِ پرواز ایک مشتبہ شخص نے قلم اور لچکدار بینڈوں پر مشتمل ہاتھ سے بنے ہتھیار سے ساتھی مسافر پر حملہ کردیا۔

تفتیشی اہلکاروں کے مطابق حملہ آور نے پہلے سے ہی اس شخص کی بیوی اور بیٹے کو دھمکیاں دی تھیں تاہم اب دورانِ پرواز منصوبے کے تحت قلم کی نوک سے وار کیا۔

رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص ٹوائلٹ سے فراغت کے بعد اپنی نشست پر بیٹھنے کے بجائے متاثرہ شخص کو مارنا پیٹنا شروع کردیا جس کا مقصد کسی نہ کسی طرح قلم سے حملہ کرنا تھا۔

پرتشدد تصادم کے بعد شناخت شدہ ملزم جولیو الواریز لوپیز کو ہیری ریڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حراست میں لے لیا گیا جس پر ایک خطرناک ہتھیار سے حملہ کرنے کا الزام تھا۔

مخصوص ایئر لائن نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا یہ واقعہ 24 جنوری کو اس وقت پیش آیا جب الاسکا ایئر لائن کی پرواز 604 لاس ویگاس کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر رہی تھی۔

تازہ ترین