تاپسی پنو نے شادی لُک اور تقریب کے متعلق کیا کہا؟
برائیڈل لُک، تاپسی پنو کیسی دلہن بننیں گی؟
بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کی ان کے بوائے فرینڈ میتھیاس بو سے شادی کی خبروں نے مداحوں کو شادی کی تاریخ اور تقریب کے حوالے سے متجسس کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاپسی پنو مارچ کے آخری ہفتے میں اپنی زندگی کی محبت و بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو سے شادی کرنے والی ہیں۔
شادی کے بندھن میں بندھنے والی یہ جوڑی گزشتہ 10 سال سے محبت کے رشتے میں بندھی ہوئی ہے اور بالآخر اب دونوں شادی کے فیصلہ لے چکے ہیں۔
اگرچہ فی الحال تاپسی کی جانب سے شادی کے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن انہوں نے سال 2023 میں ایک انٹرویو میں اپنی شادی کے متعلق بھی بات کی تھی۔
اس انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ' وہ ایک دن پر مشتمل شادی چاہتی ہیں نہ کے انگنت ایونٹس والی شادی'۔
انہوں نے کہا کہ' وہ اپنی شادی پر پورے دن رقص کرتے ہوئے لطف اندوز ہونے کی خواہش رکھتی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شادی میں کوئی ڈراما نہ ہو کیوں کہ ان کی اپنی پروفیشنل زندگی میں پہلے ہی بہت ڈراما ہے اور اصل زندگی کو پیشہ ورانہ زندگی سے مختلف بنانا چاہتی ہیں'۔
انہوں نے اپنے برائیڈل لُک کے متعلق کہا کہ ' میری کبھی خواہش نہیں رہی کہ اپنی شادی کی تقریب میں ایسا میک اپ یا ہیئر اسٹائل بنواؤں جس کیلئے پورے گاؤں کی خواتین مجھ اکیلی پر محنت کریں۔ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے ان دلہنوں کو دیکھ کر جو اپنے چہرے پر میک اپ کی تہہ جمائیں ہوتی ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'کیا فائدہ ایسی دلہن بننے کا کہ آپ آئینے میں دیکھ کر خود کو ہی نہ پہچان سکو۔ شادی کا لُک صرف اس ایک دن کیلئے نہیں بلکہ ساری عمر کیلئے ہوتا ہے اور کوئی نہیں چاہے گا کہ اس دن کی تصاویر دیکھ کر وہ خود کو ہی نہ پہچان سکے'۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاپسی اور متھیاس کی شادی کی تقریب بھارتی ریاست راجھستان کے شہر ادے پور میں منعقد کی جائیگی جو ممکنہ طور پر سکھ اور عیسائی مذہب میں ہونے والی شادی کا فیوجن ہوگی۔
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 4 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف