وائرل اسٹوریز

سلمان خان کی ننھے مداحوں سے ملاقات

میٹھے انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

سلمان خان کی ننھے مداحوں سے ملاقات

میٹھے انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی اپنے ننھے مداحوں سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو میں سلمان خان سخت سیکیورٹی کے درمیان ممبئی ایئرپورٹ پر چہل قدمی کرتے ہوئے پائے گئے۔ ایئرپورٹ کے احاطے سے باہر نکلتے وقت ان کی نظر دو بچوں پر پڑی جو ان کے منتظر دکھائی دے رہے تھے۔

وہ نہ صرف بچوں کے قریب گئے بلکہ ان کی طرف دیکھ کر مسکرانے کے ساتھ ساتھ ان سے پرتپاک انداز میں ہاتھ بھی ملائے۔

اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے جزباتی تبصروں کے ذریعے ان کی تعریف کی ہے۔

ایک صارف نے لکھا 'سلمان حیرت انگیز ہیں جو ہمیشہ اپنے انداز سے دل جیت لیتے ہیں۔'

ایک صارف نے لکھا 'ایک صاف دل انسان۔' ایک اور صارف نے لکھا 'لا جواب میرے بھائی۔'

تازہ ترین