نصیرالدین شاہ کی زندگی پر ایک نظر
بالی ووڈ اداکار نصیرالدین یوپی کے دارالحکومت لکھنئو سے 39 کلومیٹر دور واقع بارہ بنکی سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اپنی پڑھائی مکمل کی۔
نصیرالدین کا یوپی میں مکان اب کھنڈر نما عمارت میں تبدیل ہو چکا ہے، پچاس کی دہائی میں یہ کھنڈرنما عمارت راجا جہانگیرآباد کی عالیشان کوٹھی ہوا کرتی تھی۔
نصیرالدین نے ایک انٹرویو میں کہاکہ میں پڑھائی میں بڑا کمزور تھا۔ بات بات پر اساتذہ سے تھپڑ کھاتا تھا۔ تو میں نے سوچا کہ اداکاری کے میدان میں چلا جاوں۔ پڑھائی سے بچنے کا یہی واحد راستہ ہے۔
نصیرالدین شاہ کہتے ہیں کہ انہوں نے جب یہ فیصلہ لیا تو اس وقت ان کی عمر کوئی گیارہ یا بارہ سال ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد کو اس ارادے کے بارے میں بالکل معلوم نہیں تھا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ جب میں نے کالج کی پڑھائی پوری کر لی تو میرے والد نے کہا کہ اب آگے کیا کرنا ہے، میں نے کہا کہ میں تو اداکاری ہی کروں گا۔
اپنے پسندیدہ اداکاروں کی بات چلنے پر نصیرالدین کہتے ہیں کہ شمی کپور اور دلیپ کمار انہیں بےحد پسند ہیں۔
پدم بھوشن اور پدم شری جیسے انعامات سے نوازے جانے والے نصیرالدین شاہ کہتے ہیں کہ جس عمر میں انہیں کام کاج چھوڑ کر گھر پر بیٹھ جانا چاہئے اس عمر میں انہیں کچھ ایسے مواقع مل رہے ہیں جو انہیں اپنے پورے کیرئیر میں نہیں ملے۔
لیجنڈ اداکار کو فلم اسپرش، پار اور اقبال کے لئے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اداکار کی پہلی شادی منارا سیکری سے ہوئی تھی جن سے انہیں ایک لڑکی ہے، پہلی بیوی کی موت کے بعد انہوں نے رتنا پاٹھک سے شادی کر لی جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ عماد اور ووانا۔
-
انفوٹینمنٹ 26 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 46 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 1 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟