خواتین

حاملہ خواتین ذہین بچوں کیلئے کونسی غذا کھائیں؟

کونسی غذا کھانے سے بچہ خوبصورت و ذہین پیدا ہوتا ہے؟

Web Desk

حاملہ خواتین ذہین بچوں کیلئے کونسی غذا کھائیں؟

کونسی غذا کھانے سے بچہ خوبصورت و ذہین پیدا ہوتا ہے؟

حاملہ خواتین ذہین بچوں کیلئے کونسی غذا کھائیں؟

حاملہ عورت بیمار نہیں ہوتی مگر اس کو ایسی ہی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ کسی بیمار انسان کی کی جاتی ہے۔ اسی طرح اس کو غذا میں بھی خاص غذا کی ضرورت ہوتی ہے جو ماں اور بچے کو صحت مند رکھ سکے۔ 

شادی کے بعد ماں بننے کی خواہش خوبصورت خواہشوں میں سے ایک ہے۔ اللہ نے ماں کا رشتہ بہت خوبصورت بنایا ہے۔ خدا نے عورت کو ماں بننے کا بہت اچھا مرتبہ عطا کیا ہے۔ یہ مرتبہ حاصل کرنے کے لئے عورت کو بہت سے مراحل میں سے گزرنا پڑتا ہے، اس لئے خدا نے ماں کا الگ مقام رکھا ہے۔ 

عورت جب ماں بنتی ہے تو اس کے زندگی کے ساتھ جسم میں بھی بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ عورت جو حمل کے دوران غذا کا استعمال کرتی ہے، وہ بچے کی نشوونما کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہے۔ ایک حاملہ عورت کے لئےمتوازن اور اچھی غذا اپنے بچے کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس لئے ایک ماں کو اس بات کا علم ہونا بہت ضروری ہے کہ وہ حمل کے دوران کن غذاوں کا استعمال کرے اور کون سی غذائیں اس کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ آج ہم ان غذاوں کے بارے میں جانیں گے جو ایک نئی ماں کے لئے بہت اہم ہیں۔

جب ایک لڑکی ماں بنتی ہے، اس میں خون کی کمی واقع ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں بچے پیدا کرنے والی عورت میں آئرن کی کمی ہوتی ہے۔ اس لئے بہت ضروری ہے کہ آئرن سے بھرپور غذا استعمال کی جائے۔ 

آئرن کی کمی کی وجہ سے بچے کی صحیح طریقے سے نشوونما نہیں ہوپاتی۔ آئرن اور خون کی کمی کی وجہ سے کم وزن والے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے اس لئے آئرن سے بھرپور غذا جیسے سبز پتوں والی سبزی کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ گری دار میوں کا استعمال کرنا چاہیے۔ ٹماٹر آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ کشمش، خشک خوبانی، شہتوت، انار، تربوز، پالک، چنے، گوشت اور کلیجی آئرن کا بہترین ذرائع ہیں۔ 

ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو عورتیں حمل کے دوران مچھلی کا استعمال کرتی ہیں، ان کے بچے ذہنی طور پر طاقتور اور چست اور چالاک ہوتے ہیں۔ مچھلی میں اومیگا3 چکنائی ملتی ہے جو بچے کی نشوونما اور آنکھوں کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ ہماراجسم یہ چکنائی نہیں بناتا اس لئے ہم اسے غذاوں سے حاصل کرتے ہیں، اس کی کچھ مقدارمالٹے کے رس اور دہی میں بھی پائی جاتی ہے۔

شروع کے چار مہینے بچے کی نشوونما میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لئے کیلشیم کی صورت میں دودھ اور دہی کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ بچےکی ہڈیوں کی بہتر نشوونما کے لئے دودھ اور دہی کا استعمال لازمی کریں۔ زیادہ سے زیادہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ آپ کو انرجی کے ساتھ ساتھ منرلزاور وٹامنز بھی فراہم کرتی ہیں، یہ آپ کو قبض سے بچاتی ہیں۔ یہ ہمارے نظامِ انہضام کو بھی درست رکھتی ہیں۔ اس لئے دن میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ اکثرخواتین میں حمل کے دوران قے اور الٹی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حمل کے دوران ہونے والی بیماریاں اور پیچیدگیاں بچے کی پیدائش کے بعد ٹھیک ہوجاتی ہیں۔ شروع کے کچھ ہفتوں میں متلی کا شدید سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ اس لئے فوری طور پر طبی معائنہ بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ پانی کی کمی کو سبزیوں اور فروٹ سے دور کیا جاسکتا ہے لہٰذا فروٹ کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ زندگی سب کی اہم ہے، اس لئے اس کی قدر کریں۔ حاملہ عورت کے جسم میں حمل کے دوران بہت تبدیلیاں آتی ہیں۔ اس لئے اچھی غذا کے ساتھ ڈاکٹر سے معائنہ کروانا بھی بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین