جیا بچن کا فلم 'سلسلہ' میں کام کرنا حیران کن کیوں؟
امیتابھ اور جیا کی حقیقی زندگی سے قریب تر فلم کونسی؟

بالی وڈ کی سب سے مشہور جوڑی امیتابھ بچن اور جیا بچن کی ہے لیکن سب کے دلوں پر راج کرنے والی اس جوڑی کی 52 سالہ شادی شدہ زندگی بے شمار اتار چڑھاؤ سے بھرپور ہے۔
جب امیتابھ نے فلموں میں قدم رکھا تو اس وقت جیا بہادری معروف اداکارہ تھیں۔ دونوں نے اکٹھے بہت سی فلموں میں کام کیا، جن میں ’زنجیر‘، ’ابھیمان‘، ’ملی‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘، وغیرہ شامل ہیں، مگر دونوں کی دو فلمیں ایسی ہیں، جو لاجواب ہیں، ایک تو ’شعلے‘ جو ہر زمانے کی سپر ہٹ فلم ہے اور دوسری ’سلسلہ‘۔
سلسلہ وہ فلم ہے جس میں امیتابھ ، جیا بچن، ریکھا، ششی کپور، کلبھوشن اور سنجیو کمار نے اہم کردار ادا کیے تھے۔
’سلسلہ‘ یش چوپڑا کی شاہ کار فلم تھی۔ اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ یہ فلم امیتابھ، ریکھا اور جیا بچن کی حقیقی زندگی کی عکاس تھی۔
اس فلم میں ریکھا کو کاسٹ کیا جانا ایک حیران کن عمل ہے کیونکہ ان کا فلم کی شوٹنگ کے زمانے میں حقیقی زندگی میں بھی امیتابھ بچن سے افیئر چل رہا تھا اس کے باوجود فلم میں جیا بچن نے اداکاری کرنے کی پیشکش قبول کرلی جو آج تک بالی وڈ متوالوں کیلئے ایک معمہ ہے کہ ایسا ممکن کیسے ہوا۔
اس فلم کی کہانی امیتابھ اور ریکھا کی اصل زندگی، اُن کی محبت اور رواجوں کی بندش کا احاطہ کرتی ہے۔
اس فلم کی کہانی جب یش چوپڑہ نے امیتابھ سے ڈسکس کی تو وہ ذرا شش و پنج میں پڑ گئے تھے، مگر کمال ،اس میں یش چوپڑہ کا جنہوں نے امیتابھ کو ہی نہیں بلکہ جیا بچن اور ریکھا کو بھی اُن کے کرداروں کے لیے راضی کیا۔
یہ فلم جب شوٹ ہورہی تھی، امیتابھ اور جیا بچن کی شادی ہوچکی تھی اور امیتابھ کے ریکھا سے عشق کے قصے زباں زد عام تھے۔ وہ ڈبل رول میں بھی اچھے لگتے تھے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے کبھی بھی ریکھا سے محبت کے حوالے سے بات نہیں کی اور اس متعلق سوالات کو ہمیشہ نظرانداز کرتے رہے، تاہم ریکھا اکثر اشاروں کناروں میں نام لیے بغیر اپنے دل میں پوشیدہ محبت کا ذکر کرتی رہیں۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں