دلچسپ و خاص

کیا درخت اور پودے بھی باتیں کرتے ہیں؟

Web Desk

کیا درخت اور پودے بھی باتیں کرتے ہیں؟

کیا درخت اور پودے بھی باتیں کرتے ہیں؟

یہ تو آپ جانتے ہیں کہ پودے بھی جاندار ہوتے ۔اس کرہ ارض میں رنگ بھرنے والے خوبصورت پھول، ہرے بھرے درخت اور نازک پودے اس کائنات کو رنگین ہی نہیں بلکہ معطر بھی رکھتے ہیں اور کیسے ممکن ہے کہ خوشبو پھیلانے والے یہ پھول، پودے احساسات و جذبات سے عاری ہوں۔ 

کیا درخت اور پودے بھی باتیں کرتے ہیں؟

آئیے ہم آپ کو پودوں اور درختوں کے بارے میں بتاتے ہیں کہ وہ آپس میں کس طرح باتیں کرتے ہیں۔

اسٹاک ہوم کے سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ پودے بھی آپس میں باتیں کرتے ہیں لیکن ان کی یہ باہمی گفتگو بے مقصد نہیں ہوتی بلکہ اس کے ذریعے وہ نہ صرف ایک دوسرے کو پہچانتے ہیں بلکہ نشوونما میں مدد بھی دیتے ہیں۔

ماہرین نے دریافت کیا کہ پودے اپنی جڑوں سے خاص کیمیائی مادّوں کا اخراج کرتے ہیں جو ان کے قریب موجود، دوسرے پودوں تک پہنچ کر ان کی شناخت کرتے ہیں۔

اور انہیں یہ بتاتے ہیں کہ ان کے پڑوس میں اُگنے والا پودا ان ہی جیسا ہے یا ان سے مختلف ہے۔

کیا درخت اور پودے بھی باتیں کرتے ہیں؟

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ نباتات انسانوں اور جانوروں کی طرح حس رکھتے ہیں یہ مسکراتے بھی ہیں اور تکلیف پر روتے بھی ہیں، یہ باتیں بھی کرتے ہیں اور مثبت و منفی اثرات کو محسوس بھی کرتے ہیں۔

درختوں کی جڑیں جو زیر زمین دور دور تک پھیل جاتی ہیں ان درختوں کے لیے ایک نیٹ ورک کا کام کرتی ہیں، جس کے ذریعے یہ ایک دوسرے سے نمکیات اور کیمیائی اجزا کا تبادلہ کرتے ہیں۔

کیا درخت اور پودے بھی باتیں کرتے ہیں؟

تحقیق کے مطابق جب کوئی کیڑا پتے یا تنے پر حملہ آور ہوتا ہے تو اس مقام سے ایک قسم کا مالیکیول نکلتا ہے جو پودے کے دیگر حصوں کو بھی اس خطرے سے آگاہ کر دیتا ہے ،جس کے بعد پودے کے دیگر حصوں میں دفاعی نظام متحرک ہو جاتا ہے۔ 

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پودے کے کسی حصے کو نقصان پہنچنے پر ایک برقیاتی چارج نکلتا ہے جو پودے کے دیگر حصوں تک پھیل جاتا ہے۔

تازہ ترین