انفوٹینمنٹ

شوبز شخصیات منافق ہیں، مائرہ خان

اداکارہ نے بڑا دعویٰ کردیا

Web Desk

شوبز شخصیات منافق ہیں، مائرہ خان

اداکارہ نے بڑا دعویٰ کردیا

شوبز شخصیات منافق ہیں، مائرہ خان

پاکستانی اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نےشوبز شخصیات کو منافق قرار دے دیا۔

 مائرہ خان حال ہی میں پی ایس ایل 9 کے ایک خصوصی شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر بات چیت کی۔

شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان وسیم بادامی نے ان سے کہا کہ وہ ایک لفظ کا استعمال کرتے ہوئے شوبز شخصیات کو بیان کریں۔

اداکارہ نے فوری جواب دیتے ہوئے 'منافق' کہا۔

مائرہ خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آج کے ڈراموں میں بہت زیادہ لڑائی اور منفی چیزیں دکھائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں بھی سیاست ہی دکھائی جارہی ہے۔

ملکی سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ سیاست دان سیاست کم اور ڈراما زیادہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مائرہ خان کئی ہٹ ڈرامے 'جیسے جانتے نہیں'، 'تم کہاں ہم کہاں'، 'ریاست'، 'سن لینا'، 'کنارا'، 'کیسی ہیں دوریاں'، 'مہمان' ، 'ببن خالہ کی بیٹیاں'، 'بےوفا' ، 'جلن' ، 'مجھے وداع کر' اور 'میں ہاری پیا' کرچکی ہیں۔

تازہ ترین