وائرل اسٹوریز

فلم ’جی لے زرا‘ کا ترمیم شدہ ٹریلر وائرل

فلم تین سال سے تاخیر کا شکار

Web Desk

فلم ’جی لے زرا‘ کا ترمیم شدہ ٹریلر وائرل

فلم تین سال سے تاخیر کا شکار

عالیہ بھٹ ، کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا کی فلم ’جی لے زرا‘ کا خود ساختہ اور ترمیم شدہ ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لڑکیوں کے روڈ ٹرپ پر مبنی فلم ’جی لے زرا‘ کی تاخیر پر مایوس ہو کر اس کے ٹریلر کو ایک نیا روپ دے دیا جو وائرل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

وائرل ہوتی اس ویڈیو میں پریانکا چوپڑ ا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے پچھلی فلموں کے کئی مناظر شامل ہیں جن میں 'دل دھڑکنے دو'، 'انجانا انجانی'، 'کپور اینڈ سنز'، 'ڈیئر زندگی'، 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' اور 'بار بار دیکھو'، جب کہ پس منظر میں کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا کا گانا 'سو آسمان' چلتا سنائی دے رہا ہے۔

وائرل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شائقین کا کہنا تھا کہ فرحان اختر نے تمام بہترین اداکاراؤں کے ساتھ فلم بنانے کا نادر موقع گنوادیا۔

واضح رہے کہ فرحان اختر نے 2021 میں انڈسٹری کی تین معروف اداکاراؤں کے ساتھ فلم 'جی لے زرا' کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، اب تین سال گزرنے کے بعد بھی پراجیکٹ کے حوالے سے کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی۔کہا جارہا ہے کہ مرکزی اداکاروں کے متضاد شیڈول کی وجہ سے فلم تاخیر کا شکار ہوئی۔

تازہ ترین