چکن مقلوبہ کیسے پکائیں؟

اجزاء:
1 عدد بڑی پیاز، چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں،10، 12لہسن کے جوے، ہری مرچیں 6 عدد، مرغی1کلو، ثابت گرم مصالحہ، عربی مصالحہ 1 کھانے کا چمچ، بینگن، شملہ مرچ، ٹماٹر، گاجر، آلو، پیاز، تمام سبزیاں ایک عدد بڑے سائز کی، سب کو چھیل کر گول سلائز میں کاٹ لیں، باسمتی چاول1کلو (دس منٹ کے لئے بھگو دیں)، سویا ساس1کھانے کا چمچ، فوڈ کلر تھوڑا سا، تیل۔
ترکیب:
سب سے پہلے ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے کٹی ہوئی پیاز سرخ کریں اور ثابت گرم مصالحہ اور نمک ڈال کر مرغی ڈال دیں اور بھون کر ابالیں۔
تھوڑی دیر پکانے کے بعد مرغی نکال کر الگ رکھ دیں۔پہلے سے بھیگے ہوئے چاولوں کو اسی دیگچی کے پانی میں ڈال کر ابالیں اور 30منٹ تک ڈھکن بند کر کے پکائیں۔
ایک پیالے میں سویا ساس، چٹکی بھر فوڈ کلر اور چٹکی بھر نمک ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو مرغی پر اچھی طرح لگا کر مرغی کو تلیں۔ اب ایک بڑے منہ کی دیگچی میں تھوڑی سی تلی ہوئی سبزیاں بچھائیں اور ان پر چاول ڈال دیں۔ پھر تہہ در تہہ چاول اور سبزیاں رکھتے جائیں۔ سب سے اوپر تلی ہوئی مرغی رکھ کر بچی ہوئی سبزیوں سے گارش کر دیں۔ چاہیں تو تھوڑا سا فوڈ کلر بھی چاول پر ڈال دیں۔ گرما گرم پیش کریں۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں