انفوٹینمنٹ

فواد خان کی انسٹاگرام پوسٹ نے تہلکہ مچادیا

فواد خان نے 'بیٹ' کا پوسٹر جاری کردیا

Web Desk

فواد خان کی انسٹاگرام پوسٹ نے تہلکہ مچادیا

فواد خان نے 'بیٹ' کا پوسٹر جاری کردیا

فواد خان کی  انسٹاگرام پوسٹ نے تہلکہ مچادیا

پاکستانی ہردلعزیز اداکار فواد خان طویل مدت بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ جاری کر کے اپنے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

سال 2007 میں پاکستانی فلم ’خدا کے لیے‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب شہرت حاصل کرنے والے اداکار فواد خان سال 2011 میں ڈراما ’ہم سفر‘ سے شہرت کی اس راہ پر گامزن ہوگئے کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فواد خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی بہترین اداکاری کا لوہا منوایا اور سال 2014 میں بالی وڈ فلم ’خوبصورت‘ میں کام کر کے سب کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار دیگر سیلیبریٹیز سے تھوڑے الگ ہیں اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار رکھتے ہیں اور اس بات کا اعتراف بھی کرتے ہیں کہ انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹس کرنا پسند نہیں اور جو کچھ جاری کیا جاتا ہے وہ ان کی ٹیم ہی شیئر کرتی ہے۔

فواد خان نے آخری مرتبہ اگست 2023 میں اپنی اہلیہ صدف فواد خان کے برائیڈل فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں جس کے آدھے سال بعد اب انہوں نے نئی پوسٹ جاری کر کے سب کو متجسس کردیا ہے۔

فواد خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے پراجیکٹ کا پوسٹر شیئر کیا ہے جو ممکنہ طور پر فلم ہے اور اس کے ساتھ تفصیلی وضاحت دینے کے بجائے مختصر کیپشن 'ہر دھڑکن کی کہانی' لکھا۔

پوسٹر پر پراجیکٹ کا نام انگریزی لفظ ’بیٹ‘ لکھا ہے اور جس کے ریلیز ہونے کی تاریخ یکم مارچ درج ہے۔، پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پراجیکٹ کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر کیا جائیگا۔

علاوہ ازیں پوسٹر یہ انکشاف بھی کر رہا ہے کہ اس پراجیکٹ میں معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو اور جنید اکرم بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فواد خان آخری مرتبہ پاکستانی فلم 'دا لیجنڈز آف مولا جٹ' میں جلوہ گر ہوئے تھے اور اپنی بہترین اداکاری سے دور دراز ممالک سے بھی تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے تھے۔

تازہ ترین