صحت

ادویات کے بغیر 'درد شقیقہ' کا علاج کیسے؟

دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس 'آدھے سر' کے درد کا شکار ہیں

Web Desk

ادویات کے بغیر 'درد شقیقہ' کا علاج کیسے؟

دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس 'آدھے سر' کے درد کا شکار ہیں

ادویات کے بغیر درد شقیقہ کا علاج کیسے؟

دنیا بھر میں سر درد ایک عام بیماری ہے جو کئی لوگوں کو ہلکی سے تکلیف سے لے کر شدید خوفناک درد کا شکار کرتی ہے۔

اس درد میں اکثر درد کش ادویات عارضی طور پر راحت اور آرام دیتی ہیں مگر ان پر مکمل انحصار مضرِ صحت ثابت ہوتا ہے۔ تاہم، اس میں گھریلو ٹوٹکے یا علاج مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں

ادویات کے بغیر درد شقیقہ کا علاج کیسے؟

سر درد اکثر پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ دن کے وقت ہائیڈریٹ رہنے سے سر درد میں کمی یا اس سے محفوظ رہنے میں مددگار ہوتا ہے لہذا زیادہ سے زیادہ پانی پینا یقینی بنائیں۔ 

بھرپور آرام کریں 

ادویات کے بغیر درد شقیقہ کا علاج کیسے؟

 سر درد اکثر تناؤ اور نیند کی کمی کے باعث ہوتا ہے ۔ تناؤ کو کم کرنے اور بہتر نیند کے لیے یوگا ، مراقبہ اور گہری سانس لینے جیسی آرام دہ مشقیں کریں ، جو سر درد سے نجات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

اروما تھراپی

ادویات کے بغیر درد شقیقہ کا علاج کیسے؟

تحقیق کے مطابق سر درد کو دور کرنے کے لئے یوکلپٹس ، لیوینڈر اور پیپرمنٹ کا استعمال مفید ہے۔ درد سے فوری نجات کے لیے خام تیل میں ان کے چند قطرے شامل کر کے ماتھے پر لگائیں یا اس کی خوشبو کی بھانپ لیں۔

 آئس پیک یا بیگ کا استعمال

ادویات کے بغیر درد شقیقہ کا علاج کیسے؟

 گردن کے پچھلے حصے یا ماتھے پر آئس پیک یا کولڈ کمپریس کا استعمال خون کی نالیوں کو رواں اور سوجن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

گرم/سرد تھراپی

ادویات کے بغیر درد شقیقہ کا علاج کیسے؟

گرم اور سرد علاج کی یہ تھراپی سردرد کو کم کرنے اور تنگ پٹھوں کو آرام فراہم کرتی ہے۔ گرم تولیہ اور ٹھنڈے پانی کا بیگ استعمال کریں۔ گرم شاور کے بعد فوری ٹھنڈا شاور لینے کی کوشش کریں۔ 

تازہ ترین