صحت

سمارٹ واچ ڈپریشن کے علاج میں مددگار کیسے؟

تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف سامنے آگیا

Web Desk

سمارٹ واچ ڈپریشن کے علاج میں مددگار کیسے؟

تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف سامنے آگیا

سمارٹ واچ ڈپریشن کے علاج میں مددگار کیسے؟

نیو انگلینڈ کی ریاست میساچوسٹس کے جنرل اسپتال میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اسمارٹ واچز نہ صرف قدم گننے اور سونے میں مدد فراہم ہیں بلکہ ڈپریشن کی علامات کے بارے میں بھی قیمتی معلومات فراہم کرسکتی ہیں۔ 

امریکہ کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں اپلائیڈ سائیکالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر جوشوا کرٹیس کا کہنا ہے کہ پہننے کے قابل ٹیکنالوجی نہ صرف صحت کے علاج کا ایک حصہ ہے بلکہ یہ طبی ماہرین کو انفرادی مریضوں کے بہتر علاج میں مددگار بھی ہے۔

جوشوا کرٹیس نے مزید کہا کہ سمارٹ واچز پر کی گئی حالیہ تحقیق سے لوگوں میں ڈپریشن کی علامات ظاہر ہوئیں۔

تحقیق کے لیے میساچوسٹس جنرل ہسپتال کے مریضوں کا انتخاب کیا گیا جنہیں نیند ، تیز رفتاری اور حرکت پزیری ، دل کی دھڑکنیں اور دیگر ذہنی حالات کو جانچنے کے لیے سمارٹ واچز پہنائی گئیں۔

تحقیق سے یہ انکشاف سامنے آیا کہ نیند میں بہت زیادہ یا بہت کم قسم کی تبدیلی ، جسمانی سرگرمی کی کمی اور سماجی تنہائی ڈپریشن کی علامات ہوسکتی ہیں جنہیں ڈیجیٹل گھڑیوں اور اسمارٹ فونز کی شکل میں ٹریک کیا جا سکتا ہے۔

 مزید برآں اس سے حاصل ہونے والی معلومات سے یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ ٹیکسٹ میسجنگ ایپس کا استعمال کتنی بار کیا گیا ہے۔

سمارٹ واچز سے معالجین ذہنی صحت کی سنگین اور پیچیدہ صورت حال کی تشخیص با آسانی کرسکتے ہیں۔

معالجین اور طبی ماہرین اعداد و شمار سے اندازہ کرتے ہیں متاثرہ شخص نے کن وجوہات کے باعث جسمانی سرگرمی نہیں کی ہے۔ اسی طرح نیند کے معمولات کی بھی جانچ کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین