کھیل

نسیم شاہ نے بابر اور اسامہ کی والدہ کی تصویر کیوں شیئر کی؟

Web Desk

نسیم شاہ نے بابر اور اسامہ کی والدہ کی تصویر کیوں شیئر کی؟

نسیم شاہ نے بابر اور اسامہ کی والدہ کی تصویر کیوں شیئر کی؟

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے دوست و ساتھی کرکٹرز کی والدہ کیلئے  خاص عمل کیا۔

پاکستان میں اس وقت پی ایس ایل ٹورنامنٹ جاری ہے اور عوام اس کے سنسنی خیز میچز سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ ایسے میں کرکٹرز کی فیملیز بھی اپنے فیملی ممبرز کو سپورٹ کرنے کیلئے گراؤنڈ کا رخ کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل میچز کے دوران ہم نے دیکھا کہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی والدہ گراؤنڈ میں بیٹے کو سپورٹ کرنے پہنچیں تو اچانک سے بابر کی نظر والدہ پر پڑی تو وہ بے انتہا خوش ہوئے اور اسی خوشی کے باعث انہوں نے میچ میں تیز ترین سینچری بھی بنائی اور میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہہ ڈالا کہ والدہ آج پہلی مرتبہ میچ دیکھنے آئی ہیں تو میں یہ اپنی سینچری ا ن کے نام کرتا ہوں۔

نسیم شاہ نے بابر اور اسامہ کی والدہ کی تصویر کیوں شیئر کی؟

اسی طرح گزشتہ روز کے میچ میں ملتان سلطانز کے اسپنر اسامہ میر کی والدہ نے گراؤنڈ کا رخ کیا اور یہ منظر دیکھ کر اسامہ نے بہت محنت و لگن سے کھیل کھیلا تاکہ ان کی والدہ کیلئے یہ دن یادگار بن جائے کیونکہ ان کی والدہ کا یہ خواب تھا کہ وہ 5 وکٹس لینے کے بعد سجدہ کریں تو وہ اس منظر کو لائیو دیکھیں۔ لہذٰا مذکورہ میچ میں یہی ہوا کہ اسامہ میر نے 6 وکٹس حاصل کیں۔ اس منظر نے ان کی والدہ کو جذباتی کر دیا تھا ۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کے ان بہترین لمحات کی تصاویر نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں اور کوئی لمبا چوڑا کیپشن تحریر نہیں کیا بلکہ 2 دل والے ایموجی کیپشن کے طور پر لکھ ڈالے۔

ان کے اس عمل سے واضح ہوتا ہے کہ نسیم شاہ کہتے ہیں کہ بیٹوں اور ماؤں کے اس رشتے نے دل جیت لیا ۔ 

تازہ ترین