'مس یو نیورس' مقابلے میں سعودی ماڈل کی شرکت سچ نہیں
مس یونیورس آرگنائزیشن نے کہا کہ سعودی عرب میں ’مس یونیورس‘ کے لیے انتخاب کا عمل نہیں کیا گیا تھا۔

مس یونیورس آرگنائزیشن نے سعودی عرب کی ماڈل رومی القحطانی سے متعلق رپورٹس کی تردید کردی ہے، ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ 2024 کے مقابلہ میں شرکت کریں گی۔
ادارے نے کہا کہ سعودی عرب میں ’مس یونیورس‘ کے لیے انتخاب کا عمل نہیں کیا گیا تھا لیکن وہ ”سخت جانچ پڑتال کے عمل“ سے گزررہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’اگرچہ سعودی عرب ابھی تک ان ممالک میں شامل نہیں ہے جن کی اس سال مس یونیورس ایونٹ میں مکمل طور پر شرکت کی تصدیق ہوئی ہے ، لیکن ہم فی الحال ایک ممکنہ امیدوار کو کوالیفائی کرنے اور نمائندگی کے لیے قومی ڈائریکٹر مقرر کرنے سے متعلق سخت جانچ پڑتال کے عمل سے گزر رہے ہیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو اس وقت تک ہمارے باوقار مقابلے میں شرکت کا موقع نہیں ملے گا جب تک کہ یہ حتمی نہیں ہو جاتا اور ہماری منظوری کمیٹی اس کی تصدیق نہیں کر دیتی۔
آرگنائزر کی جانب سے یہ بیان سعودی ماڈل رومی القحطانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر سالانہ مقابلے میں شرکت کے اعلان کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔
انسٹا گرام پر اپنے 10 لاکھ فالوورز رکھنے والی القحطانی کا کہنا تھا کہ مس یونیورس 2024 میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔
'سعودی پرچم' کے ساتھ پوز دیتے ہوئے ماڈل نے بتایا تھا کہ ’مس یونیورس مقابلے میں سعودی عرب کی یہ پہلی شرکت ہے‘۔
العربیہ انگلش میں شائع رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے اس اعلان کے بعد رومی القحطانی سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے تاحال اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔
مس یونیورس آرگنائزیشن کے بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر رومی القحطانی کے اعلان کو ہٹایا یا تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 36 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 39 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں