پنکج ادھاس کی موت سے قبل آخری ویڈیو وائرل
72 سال کی عمر میں دنیا سے کوچ کر جانے والے معروف بھارتی موسیقار پنکج ادھاس کے مداحوں نے انہیں آخری مرتبہ کب دیکھا تھا؟
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں موسیقار پنکج ادھاس کی ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے جسے ان کی آخری 'پبلک اپیئرنس' کہا جا رہا ہے ۔
مذکورہ ویڈیو میں بھی لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے پنکج کافی کمزور اور بیمار ہی لگ رہے تھے۔
پنکج ادھاس آخری مرتبہ اہلیہ کیساتھ ائیرپورٹ پر دکھائی دیے تھے جہاں انہوں نے سیاہ رنگ کا ٹریک سوٹ زیب تن کر رکھا تھا مگر جولائی 2023 کی آخری ویڈیو میں واضح دکھ رہا ہے کہ کمزوری کے باعث یہ نہایت ہی آہستہ آہستہ چل رہے ہیں جس کی وجہ سے اس وقت بھی ان کے مداح کافی پریشان ہو گئے تھے ۔
واضح رہے کہ پنکج ادھاس کے انتقال کی تصدیق ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے بذریعہ انسٹاگرام پوسٹ کی لیکن ان کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا۔
پنکج ادھاس کے انتقال کی وجہ کے ان کے قریبی دوست انوپ جلوٹا نے بتائی، بھارتی نیوز چینل اے بی پی سے بات کرتے ہوئے انوپ نے انکشاف کیا کہ ’ پنکج ادھاس کا انتقال لبلبے کے کینسر کے سبب ہوا جس کی تشخیص چند ماہ قبل ہوئی تھی‘۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں