ایلون مسک کو زمین پر کیوں سونا پڑا؟
دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شروعات میں اپنی ہی کمپنی کے فرش پر سوتے تھے۔
سوشل میڈیا پر ان کی ایک پرانی ویڈیو کے اس وقت خوب چرچے ہیں جس میں ایلون مسک 29 ویں سالانہ بیرن انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
دورانِ خطاب ایلون مسک نے یہ انکشاف کیا کہ ان کی بنیادی رہائش گاہ کوئی بہترین سا گھر یا پھر کوئی وِلا نہیں تھا بلکہ وہ 3 سال نیوداد اور فریمونٹ میں ٹیسلا کی کپمنی میں سوتے رہے، اس عمل ایک صرف مقصد اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔
مسک کے مطابق وہ فیکٹری میں صوفے پر سوتے تھے پر کچھ ہی وقت بعد فرش پر سونے کیلئے چلے جاتے تھے تاکہ شفٹ تبدیلی کے وقت ان کی ٹیم انہیں دیکھ سکے۔
انہوں نے کہا کہ فرش پر سونے میں مجھے تکلیف ہوتی تھی اور اس سے دھات کی دھول جیسی بدبو بھی آتی تھی مگر میں برداشت کرتا تھا ۔
مذکورہ عمل کا مقصد ملازمین کو یہ یقین دلانا تھا کہ ان کا لیڈر کسی جزیرے پر 'مائی تائی ' پینے کی بجائے ان کے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ 'مائی تائی ' ایک کاک ٹیل مشروب کی قسم ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی