فٹنس برقرار رکھنے کیلئے رضوان کیا کرتے ہیں؟
پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز کو کس چیز کو کھانے سے منع کر دیا ۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ہمیشہ خواتین مداحوں سے دور رہتے ہیں اور کبھی بھی اپنی نماز نہیں چھوڑتے، چاہے پھر یہ گراؤنڈ میں میچ کھیل رہے ہوں یا پھر کہیں گھر سے دور ہوں۔
محمد رضوان ہمیشہ ہنسی مذاق دیگر کھلاڑیوں کیساتھ کرتے رہتے ہیں تاکہ میچ کا پریشر کھلاڑیوں پر نہ آئے اور وہ بہترین سے بہترین پرفارمنس دے سکیں۔
کرکٹر محمد رضوان نے اب اپنی اسی ہنسی مذاق کرنے والے انداز میں دورانِ انٹرویو ایک بڑی بات کہہ دی ہے ۔
اس وقت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رضوان کی ایک ویڈیو کے خوب چرچے ہیں۔ جس میں ان سے سوال کیا جا ر ہا ہے کہ آپ وکٹ کیپنگ، بیٹنگ،فیلڈنگ اور کپتانی سب کچھ کمال کرتے ہیں اور اس کیلئے بہترین فٹنس کی ضرور ت ہوتی ہے تو آپ فٹنس کیلئے خاص عمل کرتے ہیں؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے رضوان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اوئے بریانی نہیں کھاؤ اوئے۔ دراصل اس جواب میں انہوں نے اپنا بھی بتا دیا کہ میں بریانی نہیں کھاتا اور نوجوان کرکٹرز کو بھی ہاتھ جوڑ کر کہہ ڈالا کہ خدارا بریانی نہ کھاؤ۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی