سجل علی پاکستانی کرینہ کپور بن گئیں
میں اپنی فیورٹ ہوں، سجل علی
پاکستانی اداکارہ سجل علی کا اپنے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور بننا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ڈراما 'محمودآباد کی ملکائیں' سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں اپنی زندگی کی ایک حقیقت پر سے پردہ ہٹاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں سجل علی کہہ رہی ہیں کہ ' میں کبھی بھی بیسٹ فرینڈ فارایور کا ہیش ٹیگ استعمال نہیں کرسکتی کیوں کہ میری اپنی شخصیت الگ ہے'۔
اس کے بعد اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بالی وڈ حسینہ کرینہ کپور کی فلم 'جب وی میٹ' کا مشہورِ زمانہ ڈائیلاگ اتراتے ہوئے کہا کہ ' میں اپنی فیورٹ ہوں'۔
اس ویڈیو کے جاری ہوتے ہی کمنٹ سیکشن میں ان کے مداحوں کا رش لگ گیا جو یہ لکھتے نظر آئے کہ 'آپ ہماری بھی فیورٹ ہیں'۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین سجل علی کو پاکستانی کرینہ کپور کہتے دکھے تو بعض کو سجل کا کرینہ کپور کی نقل کرنا ایک آنکھ نہ بھایا۔
واضح رہے کہ سجل علی کی دیگر پاکستانی سیلیبریٹیز کی طرح شوبز میں بیسٹ فرینڈ نہیں ہے جس کے ساتھ وہ تصاویر شیئر کریں البتہ وہ اکثر اپنی بہن صبور علی کی قریبی سہیلی کنزہ ہاشمی، ایمن اور منال خان کے ساتھ ضرور نظر آتی ہیں۔