سوشل میڈیا

دنانیر مبین غمزدہ کیوں؟

Web Desk

دنانیر مبین غمزدہ کیوں؟

دنانیر مبین غمزدہ کیوں؟

سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی ایک غمزدہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ سے اپنے کیرئیرکا آغاز کرنے والی دنانیر مبین کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا،

دنانیر نے ایک اور مشہور ڈرامہ سیریل ’محبت گمشدہ میری‘ میں اداکاری کی جہاں خوشحال خان کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا۔ 

ادکارہ جلد ہی امیر گیلانی کے ساتھ ہم ٹی وی کے رمضان سوپ ’ویری فلمی‘ میں نظر آئینگی۔

دنانیر مبین کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کافی اداس ہیں کیونکہ انکی  قریبی دوست بیرون ملک منتقل ہورہی ہے۔

 اداکارہ نے اپنی دوست کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیاری اور جذباتی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں روتے ہوئے دیکھا گیا۔

دنانیر مبین غمزدہ کیوں؟

اس ویڈیو کے ردعمل میں مداحوں نے اداکارہ کو خاصہ ٹرول کیا کسی نے کہا کہ یہ کیمرے میں لوگوں سے رویا کیسے جاتا ہے تو کسی نے اسے محض ایک دکھاوا قرار دیا۔

تازہ ترین