ننھے مہمان کی آمد کب؟ دیپیکا نے خود بتادیا
دیپیکا اور رنویر نے بالآخر ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کردیا
بھارتی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے پیدائش کا ممکنہ مہینہ بھی سب پر آشکار کردیا۔
رنویر اور دیپیکا نے سال 2018 میں اٹلی میں اپنے عزیز و اقارب کی موجودگی میں شادی کی تھی اور اس کی چند تصاویر نے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر کہرام مچادیا تھا اور تاحال دونوں کی شادی کی تصاویر 'کپل گول' کے کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں۔
گزشتہ 6 سالوں سے اس جوڑی کے چاہنے والے اس خوشخبری کے منتظر تھے اور چند ماہ سے یہ افواہیں زیرِ گردش تھیں کہ دونوں کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے تاہم اب خود دیپیکا اور رنویر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اولاد کی پیدائش کے حوالے سے بتایا ہے کہ 'انکے گھر ننھے مہمان کی آمد ستمبر 2024 میں متوقع ہے'۔
مذکورہ پوسٹ پر کارٹونک چھوٹے سے جوتے، کھلونے، غبارے اور رامپر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ بچے کا جینڈر سب پر آشکار نہ کرتے ہوئے پوسٹر پر گلابی اور آسمانی دونوں رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے چند سال ڈیٹ کرنے کے بعد شادی کی تھی، اس جوڑی کی شادی نومبر 2018 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔
دیپیکا پڈوکون کو آخری بار ہریتھک روشن کی ایکشن فلم ’فائٹر‘ میں دیکھا گیا تھا، اداکارہ کے آنے والے پروجیکٹس میں ’کالکی 2898 AD‘ اور ’سنگھم اگین‘ شامل ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی