انفوٹینمنٹ

ابھرتی ہوئی اداکارہ مشل ممتاز کون؟

مشل ممتاز نے زیادہ وقت اداکاری کو ہی دینے کا فیصلہ کیا۔

Web Desk

ابھرتی ہوئی اداکارہ مشل ممتاز کون؟

مشل ممتاز نے زیادہ وقت اداکاری کو ہی دینے کا فیصلہ کیا۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ مشل ممتاز کون؟

پاکستان میں ان دنوں سوشل میڈیا نے ہی دوسرے شخص کو مقبول بنایا ہوا ہے۔ 

تاہم سوشل میڈیا کی چکاچوند کے باوجود بھی فیشن اور ٹی وی کی دنیا میں آنے کی خواہش تمام ہی نوجوانوں کی ہے اور اس میدان میں مقابلہ اب بھی سخت ہے۔

 تاہم کچھ نوجوان ماڈلز ایسی بھی ہیں جو سوشل میڈیا پر مقبول ہوتے ہوئے اداکاری میں بھی نام بنا رہی ہیں۔

ایسا ہی ایک نام خوبرو ماڈل و اداکارہ مشل ممتاز کا بھی ہے۔ ڈراما سیریل ’درد کا رشتہ‘ سے 2017ء میں باقاعدہ طور پر اداکاری کا آغاز کرنے والی مشل ممتاز نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔ 

تاہم اداکاری کا سفر شروع ہونے کے بعد مشل ممتاز نے زیادہ وقت اداکاری کو ہی دینے کا فیصلہ کیا۔

مشل ممتاز یوں تو یکے بعد دیگر کئی ڈراموں میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ تاہم ان کے مقبول ڈراموں میں ’فریب، گناہ، بے وفا‘ شامل ہیں۔

 ان دنوں مشل ممتاز ڈراما سیریل ’محبت سترنگی‘ میں اہم کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں۔ آنے والی میٹھی عید پر مشل ممتاز ہدایتکار وجاہت رؤف کی فلم ’دغاباز دل‘ میں معاون کردار میں بھی دکھائی دیں گی۔

مشل ممتاز سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے پانچ لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔ جس تیزی سے ایک کے بعد ڈرامے میں مشل ممتاز اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں، یوں لگتا ہے کہ مستقبل میں وہ نا صرف ٹی وی اسکرین بلکہ بڑے پردے پر بھی مرکزی کردار میں اپنا جادو جگاتی دکھائی دیں گی۔

مشل ممتاز نے اپنی اوّلین پسند یعنی ماڈلنگ کو بالکل بھی نظرانداز نہیں کیا ہے۔ ان دنوں وہ کئی بڑے برانڈز کے ساتھ ٹی وی اشتہارات اور فیشن شوز میں مصروف ہیں۔ جلد ہی مشل کے مداح اُنہیں ملک بھر کے بل بورڈز پر لان کے کپڑوں کی تشہیر کرتا دیکھیں گے۔

تازہ ترین