انفوٹینمنٹ

ننھے مہمان کی آمد، 'دیپ ویر' کیلئے شوبز ستارے بھی خوش

Web Desk

ننھے مہمان کی آمد، 'دیپ ویر' کیلئے شوبز ستارے بھی خوش

ننھے مہمان کی آمد، دیپ ویر کیلئے شوبز ستارے بھی خوش

بھارتی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کےگھر پہلی اولاد کی آمد کی خبر منظرِ عام پر آتے ہی بالی وڈ ستاروں کی جانب سے محبت سے بھرپور پیغامات جاری کردیے گئے۔

سال 2018 میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اٹلی میں اپنے عزیز و اقارب کی موجودگی میں شادی کی تھی جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھیں۔

اس جوڑی کے چاہنے والے گزشتہ کئی سال سے دونوں کے گھر پہلی اولاد کی خوشخبری سننے کے منتظر تھے اور اکثر اس حوالے سے سوال بھی کرتے تھے۔

شادی کے 6 سال بعد اس جوڑی نے اپنے چاہنے والوں کو ایک بڑا سرپرائز دیتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

دیپیکا اور رنویر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے اولاد کی پیدائش کے حوالے سے بتایا کہ 'انکے گھر ننھے مہمان کی آمد ستمبر 2024 میں متوقع ہے'۔

مذکورہ پوسٹ پر کارٹونک چھوٹے سے جوتے، کھلونے، غبارے اور رامپر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ بچے کا جینڈر سب پر آشکار نہ کرتے ہوئے پوسٹر پر گلابی اور آسمانی دونوں رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس خبر کے شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بالی وڈ متوالے خوشی سے جھومتے نظر آئے اور جینڈر کے حوالے سے تکّے لگاتے بھی دکھے۔

خوشی کے اس ماحول میں اسٹار جوڑی کے ساتھی فنکاروں نے بھی فوری طور پر اس خوشی سے بھرپور پوسٹ کا رخ کیا اور اپنی محبت اور خوشی کا اظہار کیا۔

ننھے مہمان کی آمد، دیپ ویر کیلئے شوبز ستارے بھی خوش

اس پوسٹ پر کمنٹ کرنے والوں میں پریانکا چوپڑا، پریتی زنٹا، مادھوری دکشت، کریتی سینن، شہناز گِل، سونم کپور، مرونل ٹھاکر، گوہر خان، رادھیکا مندانا، ورون دھون، انیل کپور، ابھیشیک بچن، آیوشمان کھرانا، فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا و دیگر سیلیبریٹیز شامل ہیں اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اس فہرست میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

تازہ ترین