اسکینڈلز

زرین خان کا بگ باس کنٹیسٹنٹ سے محبت کا اعتراف

زرین خان کے بوائے فرینڈ کا 'بگ باس' سے کیا تعلق؟

Web Desk

زرین خان کا بگ باس کنٹیسٹنٹ سے محبت کا اعتراف

زرین خان کے بوائے فرینڈ کا 'بگ باس' سے کیا تعلق؟

زرین خان کا بگ باس کنٹیسٹنٹ سے محبت کا اعتراف

بھارتی اداکارہ زرین خان نے اپنی لو لائف کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے اپنے بوائے فرینڈ کا نام سب پر آشکار کردیا۔

ممبئی کی گود میں آنکھ کھولنے والی زرین خان کا تعلق ایک مسلمان، پٹھان خاندان سے ہے جنہوں نے فلم ’ویر‘ میں 18ویں صدی کی شہزادی 'یشودھارا' کا کردار نبھایا تھا۔

زرین خان ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں لیکن 2008 میں فلم 'ویر' کی شوٹنگ دیکھنے سیٹ پر پہنچیں جہاں انہیں سلمان خان نے دیکھ لیا اور 21برس کی زرین کو اپنی فلم میں کاسٹ کرلیا۔

زرین خان کے فلمی کریئر کے حوالے سے تو ان کے مداح باخبر رہتے ہیں لیکن اداکارہ کی لو لائف کے متعلق ان کے مداح تجسس کا شکار رہتے ہیں۔

زرین خان نے سال 2021 میں ایک انٹرویو کے دوران یہ انکشادف کیا تھا کہ ' وہ شِواشیش مشرا کے ساتھ  محبت کے رشتے میں بندھی ہوئی ہیں اور ابھی وہ دونوں ایک دوسرے کو بہتر انداز میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں'۔

اداکارہ نے شواشیش سے اپنی محبت کو 'خوبصورت' لفظ کا استعمال کرتے ہوئے بیان کیا اور بتایا کہ ابھی ان کی محبت ابتدائی مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' ہم دونوں کافی حد تک ایک جیسے ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ پسند ہے میں شِو سے 2021 کی ابتداء میں ملی۔ ہم ڈیٹ کر رہے ہیں یا نہیں یہ میرے لیے بیان کرنا مشکل ہے لیکن ہم دونوں اس وقت بے حد خوبصورت دور میں ہیں اور اس سے بے حد لطف اندوز ہو رہے ہیں'۔

خیال رہے کہ زرین خان کے اس اعتراف کو 3 سال مکمل ہوچکے ہیں اور تاحال یہ جوڑی ایک ساتھ ہے اور مختلف تہواروں پر ایک ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔

شِو اشیش کون ہیں؟ 

شو اشیش سال 2018 میں بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کے 12ویں سیزن میں بطور کنٹیسٹنٹ جلوہ گر ہوئے تھے اور وہ اس شو میں کرکٹر سریشانت کے دوست بن گئے تھے۔ شو میں شِو اکثر اپنی فٹنس کے حوالے سے فکر مند رہتے تھے اور گیم پر کم توجہ دیتے تھے۔ شِو ایک بزنس مین ہیں اور انہوں نے بگ باس میں شوقیہ شرکت کی تھی۔

تازہ ترین