احسن خان رنگ برنگے لباس کا انتخاب کیوں کرتے ہیں؟
لباس کا قیمتی ہونا نہیں، شخصیت پر جچنا زیادہ ضروری ہے
احسن خان عام زندگی میں خاصے زندہ دِل، خوش ذوق و خوش لباس ہیں، ملبوسات کے معاملے میں خاصے سلیکٹڈ ہیں اور انہوں نے اپنا ایک برانڈ بھی متعارف کروایا ہے۔
اپنے برانڈ اور پسند و ناپسند کے حوالے سے احسن خان بتاتے ہں کہ میں رمضان ٹرانس میشن میں جو ملبوسات استعمال کرتا، تو میرے مداح،فالورز اوردوست احباب اُنھیں بے حد سراہتے۔
مجھ سے اکثر پوچھا جاتا کہ یہ لباس کس برانڈ کا ہے، کہاں سے خریدا؟
تو مجھے خیال آیا کہ کیوں ناں میں بھی اپنا برانڈ متعارف کرواؤں۔ بس، اُسی روز سےاس خیال پر کام شروع کردیا اور آج الحمدللہ، میں احسن خان مارکہ (Ahsan khan Marca) کا اونر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اچھے فیبرک کے ساتھ ہر لباس کی قیمت مناسب ہو، تاکہ عام افراد بھی باآسانی خرید سکیں۔
احسن خان نے اپنے پسندیدہ رنگوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ چوں کہ رنگ اس دُنیا کی خُوب صُورتی میں اضافہ کرتے ہیں، تو مجھے ہر طرح کے رنگ بھاتے ہیں، لیکن نیلا، سیاہ اور سفید میرے پسندیدہ رنگ ہیں۔
میں عموماً تقریبات کی مناسبت ہی سے لباس کا انتخاب کرتا ہوں، لیکن مجھے سادہ اور آرام دہ ملبوسات زیاہ اچھے لگتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے نزدیک لباس کا قیمتی ہونا نہیں، شخصیت پر جچنا زیادہ ضروری ہے، جب کہ جوتوں میں مجھے اسٹائلش جوتے زیادہ پسند ہیں اور میرے پاس جوتوں کی ایک وسیع کلیکشن بھی ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی