رنویر سنگھ کو بیٹا چاہئے یا بیٹی؟ اہم انکشاف کردیا
بالی وڈ اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے جلد والدین بننے کے اعلان کے بعد مداح ان کے ہونے والے بچے کا جینڈر جاننے کیلئے متجسس ہوگئے۔
سال 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی دیپیکا اور رنویر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان کے گھر پہلی اولاد کی جلد آمد کا اعلان کیا۔
انسٹاگرام پر جاری کی گئی اس پوسٹ میں 'دیپ ویر' کی نام سے مشہور جوڑی نے لکھا کہ 'انکے گھر ننھے مہمان کی آمد ستمبر 2024 میں متوقع ہے'۔
مذکورہ پوسٹ پر کارٹونک چھوٹے سے جوتے، کھلونے، غبارے اور رامپر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ بچے کا جینڈر سب پر آشکار نہ کرتے ہوئے پوسٹر پر گلابی اور آسمانی دونوں رنگوں کا استعمال کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں رنویر کپور اس حوالے سے بات کرتے نظر آرہے ہیں کہ آیا انکو بیٹی کی خواہش ہے یا بیٹے کی۔
مذکورہ ویڈیو رنویر سنگھ کی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کے پروموشن کے وقت کی ہے جس میں وہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ' میری فلم میں ڈائیلاگ ہے کہ جب مندر جاتے ہیں تو کیا پوچھتے ہیں کہ کونسی مٹھائی چاہئے؟ نہیں ناں بلکہ جو ملتا ہے وہ لے لیتے ہیں'۔
رنویر سنگھ نے کہا کہ ' اسی طرح جیسا اوپر والا چاہے گا میری نجی زندگی میں ویسا ہی ہوگا'۔