میرا جنازہ بھی پی ٹی آئی سے نکلے گا، زرتاج گل
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی آواز اُٹھانے آئی ہوں
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گُل وزیر کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی میں ہی پیدا ہوئی میرا جنازہ بھی پی ٹی آئی سے نکلے گا۔
16 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے زرتاج گل وزیر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں۔
میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کا فخر ہوں، مجھے لوگوں نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوان میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی آواز اُٹھانے آئی ہوں، سیاسی کارکنان اور سیاسی خواتین قیدیوں کیلئے آواز اٹھانے آئی ہوں۔
زرتاج گل نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اکھاڑہ نہ بنایا جائے تو بہتر ہے۔
خیال رہے کہ نو منتخب ارکانِ قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اراکین سے حلف لیا۔
حلف کے بعد تمام ارکان نے رجسٹر پر دستخط کیے۔
موجودہ قومی اسمبلی کا ایوان 336 ارکان پر مشتمل ہے، قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر براہِ راست انتخابات کے ذریعے ارکان منتخب ہوتے ہیں، باقی ارکان مخصوص نشستوں پر ایوان کا حصہ بنتے ہیں۔
حلف برداری کے بعد دوسرا مرحلہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہے۔
-
وائرل اسٹوریز 17 منٹ پہلے
'بدقسمتی سے ڈاکٹر ذاکر نائیک میرا سوال سمجھ نہیں سکے'
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 1 گھنٹے پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 2 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار