پاکستان

زرتاج گل وزیر بھی مریم نواز کے نقشِ قدم پر

Web Desk

زرتاج گل وزیر بھی مریم نواز کے نقشِ قدم پر

زرتاج گل وزیر بھی مریم نواز کے نقشِ قدم پر

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گُل وزیر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچیں تو انہوں نے ہاتھ میں اپنے قائد عمران خان کا پوسٹر تھام رکھا تھا۔

زرتاج گُل نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان میں نہ صرف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی آواز اُٹھانے آئی ہیں بلکہ سیاسی کارکنان اور سیاسی خواتین قیدیوں کیلئے آواز اٹھانے آئی ہوں۔

اس موقع پر ان کے ہاتھ میں موجود عمران خان کے  پوسٹر نے تمام لوگوں کی توجہ مرکوز کرلی اور مریم نواز کی یاد دلادی۔

مریم نواز گزشتہ دنوں جب پنجاب اسمبلی پہنچیں تو انہوں نے ایوان میں اپنے والد میاں محمد نواز شریف کا پوسٹر تھام رکھا تھا جو سیاسی مخالفین کے لیے واضح پیغام تھا کہ نواز شریف کا سیاسی کیرئیر ابھی ختم نہیں ہوا۔

زرتاج گل نے عمران خان کی جو تصویر تھام رکھی تھی وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں بطور  وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خطاب کی تھی۔

تازہ ترین