انفوٹینمنٹ

عورت ہو کر 'جانِ جہاں' میں ہیرو ہوں، عائزہ خان

Web Desk

عورت ہو کر 'جانِ جہاں' میں ہیرو ہوں، عائزہ خان

عورت ہو کر جانِ جہاں میں ہیرو ہوں، عائزہ خان

حسین پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ان کے نئے نشر ہونے والے مقبول ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ میں وہ خاتون ہونے کے باوجود ہیرو جب کہ حمزہ علی عباسی ہیروئن کی طرح دکھائی دیں گے۔

’جان جہاں‘ کو  گزشتہ چند ماہ سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب تک اس کی 20 سے زائد قسطیں نشر کی جا چکی ہیں، اسی ڈرامے سے حمزہ علی عباسی نے سالوں بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی بھی کی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اگست 2020 میں مختلف وجوہات کی بنا پر شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا اور تقریبا ساڑھے تین سال بعد انہوں نے شوبز  انڈسٹری میں واپسی کی۔

حال ہی میں عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں’جان جہاں’ سے متعلق بات کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں مذکورہ ڈرامے میں کام کی پیش کش پہلی بار 2018 میں ہوئی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ مذکورہ ڈراما 2018 میں کیوں نہیں بن پایا لیکن انہیں پہلی بار 6 سال قبل ڈرامےمیں کام کی پیش کش ہوئی تھی اور انہوں نے اسکرپٹ پڑھتے ہی کام کی حامی بھرلی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں شوٹنگ کے پہلے دن معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ حمزہ علی عباسی کو کاسٹ کیا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں حمزہ علی عباسی کے ساتھ کام کرکے اچھا لگ رہا ہے، اب دونوں تبدیل ہوچکے ہیں، اب نہ صرف ان کی شادیاں ہوچکی ہیں بلکہ ان کے بچے بھی ہوچکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عائزہ خان نے بتایا کہ ’جان جہاں‘ کی کہانی میں مزید تبدیلیاں آئیں گی اور دیکھنے والے حیران ہوں گے، انہوں نے مسکراتے ہوئے دلیل دی کہ وہ اس لیے خود کو ہیرو کہہ رہی ہیں کیونکہ ڈرامے میں وہ ہر وقت حمزہ علی عباسی کو بچاتی دکھائی دیتی ہیں۔ 

تازہ ترین