سوشل میڈیا

ڈیجیٹلی نکاح کے سوشل میڈیا پر چرچے

فیشن ایک نئی رسم متعارف کر وارہا ہے

Web Desk

ڈیجیٹلی نکاح کے سوشل میڈیا پر چرچے

فیشن ایک نئی رسم متعارف کر وارہا ہے

ڈیجیٹلی نکاح کے سوشل میڈیا پر چرچے

دنیا  جہاں جدید ترقی کے راستے پر گامرن ہے   وہیں لوگوں کے رہن سہن اور رسم و رواج میں بھی جدت آتی جارہی ہے، ہر بدلتا دن ایک نئے فیشن ایک نئی رسم متعارف کر وارہا ہے جس کی بہت سی مثالیں ہمیں سوشل میڈیا پر بآسانی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

یہاں تک کے اب شادی کی ایک اہم رسم،نکاح  بھی اس فیشن کا شکار ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نکاح  کا سائن کاغذ پر نہیں بلکہ  لیپ ٹاپ پر کرتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے۔


 صارفین کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو  ابوظہبی کی ایک شادی کی تقریب سے بنائی گئی ہے جس میں دلہن کو عروسی جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 

ویڈیو میں ساتھ ہی ایک شخص بھی موجود ہے جولیپ ٹاپ تھامے کھڑا ہے، اس  لیپ ٹاپ پر ڈیجیٹل نکاح نامہ ہے جس پر دلہن ڈیجیٹل سائن کرتی ہوئی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

اس ویڈیو کو ہزاروں لوگوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین