عامر سے شادی ٹوٹی پر تعلق ختم نہیں ہوا، کرن راؤ
اسٹار بھارتی اداکار عامر خان کی دوسری سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے کہا ہے کہ طلاق ہوجانے کے باوجود بھی مجھے اور عامر کو کبھی یہ احساس نہیں ہوا کہ ہم دونوں جدا ہیں۔
عامر خان اور کرن راؤ نے جولائی 2021 میں طلاق کی تصدیق کی تھی، تاہم انہوں نے شادی ختم ہونے کا سبب نہیں بتایا تھا۔
طلاق کے تقریباً 3 سال بعد اب کرن راؤ نے عامر خان سے طلاق اور اس کے بعد کے تعلقات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔
انٹرویو میں کرن راؤ کا کہنا تھا کہ وہ اور عامر خان شادی سے قبل بھی ایک ساتھ کام کرتے آ رہے تھے، دونوں ایک دوسرے کے مزاج سے اچھی طرح واقف ہیں اور شادی ختم ہونے کے بعد بھی وہ ایک ہی خاندان کی طرح رابطے میں ہیں۔
فلم ساز کے مطابق انہوں نے اور عامر خان نے یہ محسوس ہی نہیں کیا کہ وہ الگ الگ ہیں، ان کے درمیان اب بھی سب کچھ ویسا ہی ہے جیسا شادی کے وقت تھا۔
انہوں نے کہا کہ شادی رشتے کو قائم رکھنے کا ایک مفہوم ہے اور دونوں کو آج تک یہ محسوس ہی نہیں ہوا کہ اگر ان کی شادی ٹوٹ گئی تو ان کا آپس کا تعلق بھی ختم ہوگیا۔
کرن راؤ نے اعتراف کیا کہ وہ اور عامر خان اب بھی ایک دوسرے کے قریب ہیں، دونوں ایک دوسرے کے لیے جذباتی ہیں، ان کا گہرا تعلق ہے اور رہے گا۔
واضح رہے کہ انٹرویو کے آخر میں کرن راؤ نے اعتراف کیا کہ ان کے اور عامر خان کے درمیان ابھی جذباتی اور گہرے تعلقات ہیں، تاہم انہوں نے اپنی شادی طلاق پر ختم ہونے کا سبب نہیں بتایا۔
-
بالی ووڈ 12 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 21 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 51 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب