وائرل اسٹوریز

نعمان اعجاز نے پاکستانی عوام کو جاہل کیوں کہا؟

Web Desk

نعمان اعجاز نے پاکستانی عوام کو جاہل کیوں کہا؟

پاکستانی سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ماضی میں دیے گئے ایک موقف پر ہونے والی تنقید کے سبب پاکستانی عوام کو جاہل قرار دے دیا۔

'سنگِ مرمر' ، 'سنگِ ماہ' اور 'دشت' جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار نعمان اعجاز نے ایک نئے انٹرویو میں اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ 'وہ باوضو کام رکتے ہیں کیونکہ بزرگ کہا کرتے تھے کہ گھر سے جب بھی کوئی کام کرنے نکلو تو باوضو ہوکر نکلو تاکہ رزق کے راستے کھل جائیں۔

انہوں نے کا کہ 'میرا پیشہ اداکاری ہے تو میں اس سے قبل وضو کرتا ہوں۔ لیکن لوگ اب کہیں گے کہ وضو کر کے نامحرم کیساتھ کام کرتا ہے۔ انکو میری بات سمجھ بھی نہیں آنی کیوںکہ پاکستانی عوام جاہل ہے، یہاں صرف جاہل لوگ پائے جاتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'پاکستانی لوگ منفی خیالات سے بھرے ہوئے ہیں، ایک دوسرے سے حسد رکھتے ہیں'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'میں لوگوں کو کہتا ہوں کہ جلنے کے بجائے ایک دوسروں کی خوشی میں خوش ہوا کرو۔ لیکن پاکستانی قوم حاسد اور جاہل ہے اور یہ بھی میرے رب کا معجزہ ہے کہ 26 کروڑ ایک ہی چھت کے نیچے اکٹھے کردیے'۔

واضح رہے کہ سال 2023 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے کامیابی کا راز کام شروع کرنے سے قبل وضو کرنا قرار دیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

تازہ ترین