پاکستان

نومنتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف پر اسد عمر کا طنزیہ وار

Web Desk

نومنتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف پر اسد عمر کا طنزیہ وار

نومنتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف پر اسد عمر کا طنزیہ وار

پاکستان مسلم لیگ ن کے  صدر میاں محمد شہباز شریف کے پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہونے پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے طنزیہ بیان جاری کرتے ہوئے ایک اہم مشورہ بھی دے ڈالا۔

اسد عمر  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ ' شہباز شریف ایک مرتبہ پھر واپس آگئے ہیں اور اسی کے ساتھ انہوں نے منصفانہ طور پر وزیرِ اعظم بننے کی اہلیت کھودی ہے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ' وہ پہلے ہی ماضی میں وزیرِ اعظم بننے کے دوران 16 ماہ پر مشتمل تباہ کن کاکردگی کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے تھے اور ماضی کی ناکامی ان کی آئندہ پرفارمنس اور ایک مرتبہ پھر ناکام ہونے کا ثبوت ہے'۔

اپنے پیغام میں اسد عمر نے شہباز شریف کو کامیابی سے نئے منصب کو چلانے کیلئے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ' اگر وہ چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ کامیابی سے اپنے فرائض سرانجام دیں تو انہیں تمام سیاسی اختلافات کو بھلانا ہوگا اور سیاست کے سبب جیلوں میں ڈالے گئے لوگوں کو بھی آزاد کرنا ہوگا'۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 3 مارچ کو منعقدہ اجلاس میں شہباز شریف کو ایوان میں 201 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ شہباز شریف 4 مارچ کی صبح وزیر اعظم پاکستان کا حلف لیں گے۔

وزیرِ اعظم کے منصب کیلئے شہباز شریف کے مقابلے میں عمر ایوب امیدوار تھے جن کو 92 ووٹ ملے۔

تازہ ترین