پاکستان

شہباز شریف دوسری بار وزیراعظم پاکستان منتخب

شہباز شریف کو ایوان میں 201 ووٹ ملے

Web Desk

شہباز شریف دوسری بار وزیراعظم پاکستان منتخب

شہباز شریف کو ایوان میں 201 ووٹ ملے

شہباز شریف دوسری بار وزیراعظم پاکستان منتخب

پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں محمد شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اپنے عہدے کی کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس سے قبل کہا کہ شہباز شریف اور عمر ایوب کے درمیان قائد ایوان کا مقابلہ ہو رہا ہے۔

شہباز شریف کو ایوان میں 201 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔  شہباز شریف کل صبح 4 مارچ کو وزیر اعظم پاکستان کا حلف لیں گے۔

شہباز شریف کے مقابلے میں عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے۔

شہباز شریف کے دوسری بار وزیراعظم بننے کا اعلان قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق  نے کیا، شہباز شریف کو مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ، ایم کیو ایم پاکستان سمیت کئی اور جماعتوں کی حمایت حاصل رہی جبکہ عمر ایوب خان کو پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل تھی۔

اسمبلی آنے سے قبل شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب کیا آپ پُرامید ہیں کہ آج جیت ہوگی؟

اس پر شہباز شریف نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ بہتر ہو گا جو اللّٰہ کو منظور ہو گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ معاشی چیلنجز ہیں، آپ کو ذمہ داری ملتی ہے تو درپیش مسائل کو کیسے حل کریں گے؟

شہباز شریف نے کہا کہ سب مل کر اس میں حصہ ڈالیں گے تو ملک میں بہتری آئے گی۔

تازہ ترین