پاکستان

عمر ایوب کی تقریر کے وقت لائیو اسٹریم بند

Web Desk

عمر ایوب کی تقریر کے وقت لائیو اسٹریم بند

عمر ایوب کی تقریر کے وقت لائیو اسٹریم بند

سنی اتحاد کونسل کے   وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب خان کی تقریر کے وقت لائیو اسٹریمنگ بند ہوگئی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے ایکس اکاؤنٹس پر جاری بیانات میں اس کی شدید مذمت کی گئی، اور اسے شرمناک قرار دیا گیا۔

کہا گیا کہ نو منتخب حکومت اور پی ٹی وی کو ایسے اقدامات پر شرم آنی چاہیے، اپنی حکومت کے پہلے روز ہی وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب کے خطاب کو سینسر کیا جانا شرمناک ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہباز شریف جب تقریری کررہے تھے تو کیمرہ ان پر تھا لیکن اب یہ کیمرہ میرے اوپر بھی آنا چاہیے، میری تقریر بھی لائیو جانی چاہیے۔

ڈپٹی اسپیکر کے حکم پر عمر ایوب کی تقریر کو لائیو دکھانا شروع کیا گیا۔

عمر ایوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے آئین کے تحت جو نقطہ اٹھایا تھا کہ یہ ہاؤس ان آرڈر نہیں ہے لیکن راجہ پرویز اشرف نے اس نقطے کو بلڈوز کیا۔ یہ حکومت فارم 47 کی مرہون منت ہے، یہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ پر بن رہی ہے اور چوں چوں کے مربے کا مجموعہ ہے۔