عالمی منظر
مارشل آرٹسٹ ‘رائس گریسی’ نے اسلام قبول کرلیا
آرٹسٹ نے مکہ مکرمہ جانے کا بھی اعلان کردیا
مارشل آرٹسٹ ‘رائس گریسی’ نے اسلام قبول کرلیا
آرٹسٹ نے مکہ مکرمہ جانے کا بھی اعلان کردیا
برازیل کے سابق پیشہ ور ماشل آرٹسٹ 'رائس گریسی' نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
رائس گریسی کی جانب سے اسلام قبول کرنے کا یہ فیصلہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی حمایت پر عوامی ردعمل اور ٹرولنگ کے نتیجے میں دیکھنے میں آیا۔
رائس گریسی نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام پوسٹ پر اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 'جب میں نے پہلی بار سنا کہ اسرائیل میں کیا ہو رہا ہے ، تو میں نے وہاں اپنے دوستوں سے نجی طور پر رابطہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ لیکن اب میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔'
اس کے بعد حال ہی میں رائس گریسی کی ملاقات امریکہ میں یوٹیوبر ایڈی ریڈزووک اور دین سینٹر کے ایک اسلامی اسکالر شیخ عثمان ابن فاروق سے ہوئی۔
اس شو پر گریسی اور شیخ عثمان نے غزہ کی صورت حال کی پیچیدگیوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایک نظریہ فراہم کیا جو امن اور ہمدردی کے اصولوں سے ہم آہنگ ہو۔
انٹرویو کے دوران گریسی نے اسلام قبول کرنے پر خود میں رو نما ہونے والی کے تبدیلیوں کے علاوہ اس کی سمت اور مقصد کے گہرے احساس کو بیان کیا۔
انہوں نے مسلم کمیونٹی کے اندر اپنائیت کے احساس اور روحانی رہنمائی حاصل کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
رائس نے غزہ میں جاری تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کے دورہ کا اعلان بھی کیا۔
گریسی نے واضح کیا کہ اب وہ شراب نوشی اور حرام اشیاء سے گریز کرتے ہیں جو اسلامی رسم و رواج کے مطابق ہے۔
رائس گریسی شیخ عثمان کے ذریعے کلمہِ شہادت پڑھتے ہوئے دائرہِ اسلام میں داخل ہوئے۔
اس کے بعد انہیں سبھی لوگوں کی جانب سے اس نئے روحانی سفر کے لیے مبارکباد دی گئیں۔
مزید خبریں
-
برطانوی سینما ہال کو بھارتیوں نے کچراکنڈی بنادیا، اسکریننگ معطل
-
عمران خان کے بیٹے ٹرمپ کے معاون سے ملنے امریکہ پہنچ گئے
-
سعودی عرب کے 'سلیپنگ پرنس' کا 20 سال کوما میں رہنے کے بعد انتقال
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان
-
ایلون مسک نے 'امریکا پارٹی' بنانے کا اعلان کردیا
-
ملالہ تعلیم کے بعد لڑکیوں میں کھیلوں کے فروغ کےلیےسرگرم
-
نیتین یاہو کو گرفتار کرنے کا عزم کرنیوالے ظہران ممدانی کون؟
-
اسرائیل کی حمایت میں امریکا نے بھی ایران پر حملہ کردیا
-
اڑن طشتری کا ظہور؟ امریکی فوج نے پُراسرار ویڈیو جاری کردی
-
ایرانی سرکاری ٹی وی کی واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی اپیل
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra cheers Janhvi Kapoor’s call for women’s empowerment
Aishwarya Rai stuns fans with jaw dropping new snapshots
Deepika Padukone’s flirty comment on Ranveer Singh’s post goes viral
Sidharth Malhotra hails Kiara Advani’s superhero strength in pregnancy
Siddhanth Chaturvedi reveals hilarious fan mix up with Samay Raina
Ethiopian volcano eruption disrupts India’s flight operations
‘Bigg Boss 19’ drama: Malti Chahar slaps tanya, Amaal Mallik reacts
Deepika Padukone acknowledges possibility of on-screen reunion with Ranbir Kapoor


