ٹیلر سوئفٹ کا 'ڈیپ فیک' کے خلاف اقدام؟

نامور ہالی وڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی خطرناک ٹیکنالوجی ڈیپ فیک کے خلاف اہم قدم اٹھایا۔
ڈیپ فیک ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے کسی ایک شخص کے چہرے پر کسی دوسرے شخص کا چہرہ اور آواز لگا دی جاتی ہے۔ دیکھنے والے کو لگتا ہے کہ وہ ایک حقیقی ریڈیو دیکھ رہا ہے لیکن اصل میں وہ ایسے شخص کی ویڈیو دیکھ رہا ہوتا ہے جو جعلی ہے۔
2023 میں ’ہیری پوٹر‘ اسٹار ایما واٹسن اس ٹیکنالوجی کی زد میں آئیں۔ سوشل میڈیا کی سائٹ پر ایک اشتہار چلا جس میں ایما واٹسن کے چہرے سے ملتا جلتا چہرہ نرمی سے مسکراتا ہے اور کیمرے کے سامنے جھک جاتا ہے۔
دراصل میں یہ ایما واٹسن کا جعلی چہرہ تھا۔ یہ اشتہار ایک مہم کا حصہ تھا، جو صارفین کو اپنی پسند کی کسی بھی ویڈیو میں کسی بھی چہرے کو تبدیل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
اسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹیلرسوئفٹ کی جعلی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ ان تصاویر نے طوفان برپا کر دیا۔
چند ہی گھنٹوں میں ان جعلی تصاویر کو غیرارادی طور پر47ملین یعنی4کروڑ 70 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا۔
جعلی تصاویر اور ان کے پھیلاؤ پر ٹیلر سوئفٹ نے سخت غصے کا اظہار کیا اور ڈیپ فیک بولڈ ویب سائٹس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور شروع کردیا۔
ان اقدامات کی حوصلہ شکنی کیلئے سوشل میڈیا سائٹ ایکس نے اپنے پلیٹ فارمز سے گلوکارہ کی تمام ڈیپ فیک تصاویر کو ڈیلیٹ کیا اور گلوکارہ کو عارضی طور پر بلاک کردیا۔ یعنی اگر اب کوئی بھی صارف ایکس پر ٹیلر سوئفٹ کا نام تلاش کرے گا تو جواب میں یہی پیغام آئے گا کہ ’دوبارہ لوڈ کرنے کی کوشش کریں‘۔
ایکس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 'ہم نے بہت احتیاط کے ساتھ عارضی طور پر یہ اقدام کیا کیونکہ ہمارے لیے اس معاملے میں گلوکارہ کی ساکھ کی حفاظت زیادہ اہم ہے'۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں