صحت

دہی اور زیتون، دونوں کا امتزاج غذائی پاور ہاؤس قرار

دونوں کا امتزاج غذائی پاور ہاؤس قرار

Web Desk

دہی اور زیتون، دونوں کا امتزاج غذائی پاور ہاؤس قرار

دونوں کا امتزاج غذائی پاور ہاؤس قرار

دہی اور  زیتون، دونوں کا امتزاج غذائی پاور ہاؤس قرار

ماہرین غذائیت دہی اور زیتون کے مرکب کو فولادی طاقت کا ذریعہ قرار دیتے ہیں۔

ایک طرف جہاں غذائیت سے بھرپور دہی جسم میں ہڈیوں کو کیلشیم فراہم کرنے ، جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے وہیں دوسری جانب زیتون کا تیل جسم کے لیے فولادی حیثیت رکھتا ہے۔

زیتون کا تیل جسمانی توانائی کا ایک اہم ذریعہ ہے جسے کچا اور پکانے دونوں طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم اس کی افادیت سردیوں کے دوران دگنی ہوجاتی ہے۔

دہی اور زیتون کے تیل کا ملاپ صحت کے لیے اندرونی اور بیرونی دونوں طرح سے فائدہ مند ہے جو توانائی کی فراہمی ، بیماریوں سے بچاؤ ، مدافعتی نظام کی مضبوطی اور دل کے پٹھوں کی حفاظت کرتا ہے۔

دہی اور زیتون کے تیل کا فولادی مرکب خون کی بیماریوں سے بچنے ، کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے ، جگر اور پتتاشی کی صحت کو فروغ دینے ، ہاضمہ کے نظام کو بحال اور حل پذیر وٹامنز کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس مرکب کا مستقل استعمال سر درد کی شدت کو کم کرتا ہے بلخصوص یہ درد شقیقہ سے دوچار لوگوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ جوڑوں کے مسائل اور سوزش کے امکانات کو بھی کم کرتا ہے۔

یہ طاقتور مرکب انفیکشن سے لڑتا ہے ، سانس کی پریشانیوں کو دور کرتا ہے ، بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے ، اور بالوں اور جلد دونوں پر لگانے سے خشکی دور ہونے کے ساتھ ساتھ یہ سیاہ حلقوں کے لیے بھی مفید ہے۔ 

تازہ ترین