انفوٹینمنٹ
بالی وڈ کے کون سے ستارے امبانیز کے فنکشنز سے غیر حاضر رہے؟
امبانی کے تین روزہ تقریبات اختتام پذیر
بالی وڈ کے کون سے ستارے امبانیز کے فنکشنز سے غیر حاضر رہے؟
امبانی کے تین روزہ تقریبات اختتام پذیر
جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کا شادی کی تقریبات ستاروں بھری ثابت ہوئیں جن میں بالی وڈ کے کئی بڑے ناموں نے شرکت کی تاہم چند ستاروں کے کچھ نمایاں چہرے ایسے بھی تھے جو ان میں شرکت نہ کر پائے۔
پریانکا چوپڑا ، ہریتھک روشن ، ویرات کوہلی ، انوشکا شرما ، کرن جوہر ، شلپا شیٹی ، کاجول اور دیول فیملی سمیت کئی بڑی اور نامور شخصیات ان فنکشنز میں شامل نہ ہو پائیں۔
بالی وڈ کے یہ ستارے مختلف وجوہات کی بناء پر ان تقریبات کا حصہ نہ بن پائے۔ کچھ کو صحت کے مسائل درپیش تھے تو کچھ کی اور مصروفیات تھیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ کون کس وجہ سے جامنگر نہ آسکا۔
ہریتھک روشن پٹھوں کے درد کے باعث ان فنکشنز میں شامل نہیں ہوئے۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے حال ہی میں اپنے دوسرے بچے کا خیرمقدم کیا ہے اور اس وقت وہ لندن میں مقیم ہیں جس کے باعث وہ ان تقریبات میں شامل نہ ہوپائے۔
گزشتہ سال اننت اور رادھیکا کی منگنی میں شرکت کرنے والے کرن جوہر بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایونٹ سے غائب دکھائی دیے۔
پرینکا چوپڑا بھی منظر سے غائب دکھائی دیں۔ ان کے بجائے ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے ان تقریبات میں شرکت کی۔
کاجول بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر غیر حاضر تھیں لیکن اجے دیوگن اور نیسا کو تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
اسی طرح شلپا شیٹی اور دیول فیملی بھی ان تقریبات میں غیر حاضر رہی تھیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
