انفوٹینمنٹ

کینسر کے علاوہ نادیہ جمیل کس مرض میں مبتلا؟

Web Desk

کینسر کے علاوہ نادیہ جمیل کس مرض میں مبتلا؟

کینسر کے علاوہ نادیہ جمیل کس مرض میں مبتلا؟

کینسر جیسے مہلک مرض سے جنگ جیتنے والی پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے ایک اور مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا۔

نادیہ جمیل اپنی زندگی میں بہت سے برے وقتوں سےگزری ہیں اور وہ مضبوطی سے رہیں اور خود کو ٹھیک کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کر رہی ہیں۔

 اداکارہ نے بہت سی چیزوں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے جن کے بارے میں بات کرنا ضروری ہے اور یہی چیز انہیں خاص بناتی ہے۔

وہ کینسر سے بھی لڑ چکی ہیں اور انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی صحت یابی کتنی تکلیف دہ تھی۔

ایک نجی انٹرویو میں نادیہ نے انکشاف کیا کہ 'وہ سوشل میڈیا کو ایک بہترین جگہ سمجھتی ہیں کیونکہ ان کے فالوورز ہی سوشل میڈیا کے ذریعے ان میں مثبتیت لا رہے تھے جب وہ ہسپتال میں بستر پر تھیں اور ان کے چاہنے والے ہی ان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات بھیجتے تھے۔

 انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی ٹرولنگ اور خوفناک تبصروں کے بارے میں بھی بات کی۔ نادیہ نے انکشاف کیا کہ 'جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کا دایاں بازو فریکچر ہو گیا تھا'۔ 

اداکارہ نے مزید بتایا کہ 'انہیں مرگی ہے اواس کے سبب ان کا دایاں پہلو کمزور ہے اور وہ اپنے دائیں ہاتھ سے صحیح لقمہ نہیں بنا سکتیں'۔

انہوں نے کہا کہ' اس لیے جب بھی وہ سوشل میڈیا پر بائیں ہاتھ سے کھانا کھا رہی ہوتی ہے تو انہیں کافی تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کے بچے انہیں کیمرے پر نہ کھانے کو کہتے ہیں۔ لیکن یہ صرف ان کی طبی حالت ہے جس کے بارے میں لوگ نہیں جانتے ہیں'۔