عالمی یومِ خواتین، پاکستان کی باہمت خواتین
8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے

پاکستان کی نصف آبادی پر مشتمل خواتین ملکی ترقی میں طاقت، لچک اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں پھر چاہے وہ بیوروکریسی ہو یا عدلیہ ، سیکیورٹی فورسز ہوں یا سیاست ، کھیل ہو یا تعلیم اور فنون و ثقافت ، انہوں نے تمام تر صنفی فرق اور عدم مساوات سے بالا تر ہوکر مردوں کے اس معاشرہ میں نہ صرف اپنا آپ منوایا ہے بلکہ اپنی نمایاں کارکردگی اور صلاحیتوں کے جھنڈے بھی گاڑے ہیں۔
آئیے آج ہم پاکستان کی سبھی معزز اور غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل خواتین کے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کریں۔
سیاست کا شعبہ
فاطمہ جناح

آزادی اور شہری حقوق کی لڑائی میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے مادر ملت (مدر آف دی نیشن) ، محترمہ فاطمہ جناح کی کوششیں سرفہرست ہیں۔
بیگم رعنا لیاقت علی خان

بیگم رعنا لیاقت علی خان سندھ کی پہلی خاتون گورنر کے فرائض سرانجام دیے تھے۔
بے نظیر بھٹو

بے نظیر بھٹو پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم رہی ہیں۔
ان کے علاوہ سیاست میں چند دیگر نمایاں خواتینوں میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا (قومی اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر) ، غزالہ گولا (ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی) ، ثریا بی بی (خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر) اور حال ہی میں منتخب ہونے والی مریم نواز (پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ) ڈاکٹر سویرا پرکاش اور ریحانہ بی بی شامل ہیں۔
قانونی شعبہ
جسٹس عائشہ ملک

عائشہ ملک کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پہلی خاتون جج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی

مسرت ہلالی سپریم کورٹ آف پاکستان کی دوسری خاتون جج کے فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔
ان کے علاوہ سبط رضوی لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون سیکرٹری اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی شریک بانی عاصمہ جہانگیر بھی قانونی شعبے کے بڑے نام ہیں۔
سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے شعبے
خواتین نے پاکستان کی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بھی اپنی جگہ بنائی ہے۔
نگار جوہر خان

نگار جوہر خان پاکستان آرمی کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل رہ چکی ہیں۔
سیدہ شہربانو نقوی

اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی نے حال ہی میں اپنی بہادرانہ کوششوں اور فرض شناسی کے عزم کے لیے وسیع پیمانے پر تعریف حاصل کی۔
عائشہ فاروق

عائشہ فاروق ملک کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ہیں۔
ان کے علاوہ ہیلینا سعید پہلی خاتون ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس اور یو این پولیس کمشنر ہیں۔
صحافت کا شعبہ
زبیدہ مصطفیٰ

زبیدہ مصطفیٰ پاکستان کی پہلی خاتون صحافی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی خواتین میڈیا فاؤنڈیشن کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کیا۔
آرکیٹیکٹ کا شعبہ
یاسمین لاری

یاسمین لاری نے 2023 میں رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس کی طرف سے رائل گولڈ میڈل حاصل کیا۔
کرکٹ کا شعبہ
ندا ڈار

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کی سنچری بنا کر مقام حاصل کیا۔
ان کے علاوہ آسکر اور بافٹا کے لیے نامزد لاریب عطا ، آسکر ایوارڈ یافتہ اور ہلال امتیاز حاصل کرنے والی فلمساز اور صحافی شرمین عبید چنائے ، گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب ، کوہ پیما ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کا نام عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی خواتین بھی شامل ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 25 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 49 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی