پاکستان

زرداری کی تقریب حلف برداری کی خاص خاص باتیں

پی ٹی آئی کا کوئی بھی شخص تقریب میں موجود نہیں تھا

Web Desk

زرداری کی تقریب حلف برداری کی خاص خاص باتیں

پی ٹی آئی کا کوئی بھی شخص تقریب میں موجود نہیں تھا

زرداری کی تقریب حلف برداری کی خاص خاص باتیں

سینئر سیاست دان آصف علی زرداری نے اتوار کو ایوانِ صدر میں فلک شگاف نعروں کے ساتھ پُرجوش تقریب میں دوسری مرتبہ صدر مملکت پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت ریاست کی تمام اہم شخصیات نے شرکت کی۔

 آصف علی زرداری جیسے ہی تاریخی حلف اٹھانے ہال میں داخل ہوئے ماحول خوشیوں سے بھر گیا۔

اس تقریب کی خاص خاص باتیں:

1: پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری 15سال6 ماہ 4 دن بعد صدرمملکت کا دوسری بار حلف اٹھا کر ایک بار پھر ایوان صدرکے مکین بنے۔

2: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اُن سے دوسری بار صدر مملکت منتخب ہونے پر حلف لیا۔

3:صدر آصف علی زرداری نے پہلی بار 6ستمبر 2008کو حلف اٹھایا تھا، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے اُن سے حلف لیا۔

4:آصف علی زرداری نے اپنے عہدے کا حلف انگر یزی زبان میں پڑھا۔

5: آصف علی زرداری نے حلف کے بعد چیف جسٹس آف پا کستان سے مصافحہ کیا۔ ان کے ساتھ ہی سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی بیٹھے تھے۔

6: اس تقریب میں سابق صدر عارف علوی کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی شخص تقریب میں موجود نہیں تھا۔