ہالی ووڈ

آسکر ایوارڈز، باربی کو اوپن ہائیمر کے ہاتھوں شکست

Web Desk

آسکر ایوارڈز، باربی کو اوپن ہائیمر کے ہاتھوں شکست

آسکر ایوارڈز، باربی کو اوپن ہائیمر کے ہاتھوں شکست

معروف برطانوی نژاد امریکی فلمساز کرسٹوفر نولان کی فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے آسکر ایوارڈز میں کامیڈی و فینٹسی فلم 'باربی' کو شکست دے دی۔

کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈ کی تقریب 10 مارچ کو شروع ہوئی جہاں فلمی ستاروں نے جلوے بکھیرے اور 96 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔

اس تقریب میں 2023 میں ریلیز ہونے والی فلمیں فتح کی امید کے ساتھ میدان میں اتریں لیکن ان تمام بلاک بسٹر فلمز میں 'اوپن ہائیمر' سب سے زیادہ کامیاب قرار پائی۔

21 جولائی 2023ء کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم اوپن ہائیمر نے بہترین فلم سمیت مجموعی طور پر 7 ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔

اگرچہ اس ہی تاریخ کو فلم 'باربی' بھی ریلیز کی گئی تھی اور دونوں فلموں کا ٹکر کا مقابلہ ہوا تھا لیکن آسکر میں یہ مقابلہ یک طرفہ ہی معلوم ہوا کیونکہ اوپن ہائیمر کے آگے 'باربی' کو پوچھا بھی نہیں گیا۔

حیرت انگیز طور پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ مشہور ہونے والی اور بزنس کرنے والی فلم  'باربی' آسکر ایوارڈز کی صرف ایک ٹرافی جیت سکی۔

اوپن ہائمر کو ملنے والے ایوارڈز کی تفصیلات:

فلم اوپن ہائمر میں اداکاری پر فلم کے مرکزی اداکار، سیلیئن مرفی کو بھی بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

فلم اوپن ہائیمر میں معاون کردار ادا کرنے والے اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے بہترین اداکاری پر سپورٹنگ ایکٹر کا آسکر اپنے نام کیا ہے جبکہ فلم کے ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان کو بہترین ہدایتکاری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بہترین سینماٹوگرافی، بہترین فلم ایڈٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکور کا ایوارڈ بھی فلم اوپن ہائمر کے ہی نام رہا۔

دوسری جانب بہترین اداکارہ کا آسکر ایمااسٹون نے فلم ’پوورتھنگز‘ کی اداکاری پرحاصل کیا ہے۔

تازہ ترین