رمضان میں موبائل سے دور رہیں، مفتی قاسمی

12مارچ بروز منگل پاکستان میں مقدس ماہ رمضان شروع ہوجائیگا جس میں مسلمان سارا دن بھوکا رہ کر روزہ رکھیں گے جبکہ 11 مارچ سعودی عرب میں پہلا روزہ رکھا گیا۔
اس سال دنیا کے زیادہ تر ممالک میں رمضان المبارک ٹھنڈے موسم میں آرہا ہے جس میں پاکستان کے کچھ شہر بھی شامل ہیں۔
روزےدار صرف کھانے پینے سے ہی نہیں رکتا بلکہ تمام گناہوں سے خود کو روک کر اپنے نصف پر قابو رکھتے ہوئے اللہ کیلئے صبر کرتا ہے اور مغرب کی اذان کے ساتھ افطار کرلیتا ہے۔
بھارت میں اتحاد العلماء ہند دیوبند کے نائب صدر مفتی اسد قاسمی نے روزہ داروں سے شریعت کے مطابق روزہ رکھنے کی اپیل کی ہے اور بالخصوص نوجوانوں کو رمضان المبارک کے مہینے میں موبائل استعمال کیے بغیر نماز ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
مفتی اسد قاسمی نے رمضان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ' مسلمان رمضان کے 30 روزے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'رمضان کے مقدس مہینے میں اللہ کی عبادت کرنی چاہیے۔ شریعت کے مطابق روزہ دار کو عبادت بھی کرنی چاہیے اور روزہ بھی رکھنا چاہیے'۔
انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'آج کا نوجوان جس طرح موبائل کی دنیا میں دیوانہ ہو رہا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نوجوان موبائل سے دور رہیں اور اللہ کی عبادت کریں'۔
علاوہ ازیں مفتی قاسمی نے رمضان کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات کی اور روزے کے حوالے سے اٹھنے والے مختلف سوالوں کا بھی شریعت کی روشنی میں جواب دیا۔
مسافروں کیلئے روزے کا احکام کیا؟
مفتی قاسمی نے بتایا کہ 'دینِ اسلام میں مسلمانوں کیلئے بے شمار آسانیاں بھی رکھی گئی ہیں۔ شریعت کے مطابق اگر کوئی شخص 80 کلومیٹر کا سفر طے کرے تو اسے مسافر سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بعد اگر اس شخص کو کوئی مجبوری نہ ہو تو روزہ رکھ سکتا ہے لیکن کسی دشواری درپیش ہو تو روزہ نہ رکھے تاہم شریعت کے مطابق مذکورہ شخص کو چھوٹنے والے روزے کا رمضان کے بعد قضا روزہ رکھنا ہوگا۔
بیمار شخص رمضان میں کیا کرے؟
شریعت میں بیمار شخص کے لیے کئی سہولت پائی جاتی ہے اور وہ صرف روزے میں ہی نہیں بلکی دیگر عبادتوں میں بھی ہے۔
اگر کوئی شخص بیمار ہو اور بیماری ایسی ہو کے روزہ نہ رکھ سکے تو ایسے شخص کو شریعت یہ اجازت دیتی ہے کہ وہ روزہ نہ رکھے لیکن جب تندرست ہوجائے تو بعد میں روزے کی قضا کرلے۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں