اسکینڈلز

چار نہیں تین ہی شادیاں ہوئی ہیں، اقرار الحسن کا بالآخر اقرار

Web Desk

چار نہیں تین ہی شادیاں ہوئی ہیں، اقرار الحسن کا بالآخر اقرار

چار نہیں تین ہی شادیاں ہوئی ہیں، اقرار الحسن کا بالآخر اقرار

پاکستانی اینکرپرسن اقرار الحسن نے کئی عرصے خاموش رہنے کے بعد بالآخر نیوز اینکر عروسہ خان سے تیسری شادی کا اعتراف کرلیا۔

پروگرام ’سرِعام‘ میں بطور اینکر دکھنے والے اقرار الحسن نے 2006 میں نیوز اینکر قرۃالعین سے پہلی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ’پہلاج حسن‘ ہے۔

2012 میں اقرار الحسن نے اپنی دوسری شادی میڈیا پرسن فرح یوسف سے کی اور 5 سال تک اس شادی کو خفیہ رکھنے کے بعد سب پر آشکار کردیا اور اس شادی میں قرۃالعین کی رضامندی کا انکشاف بھی کیا۔

اکتوبر 2023 میں ان کی تیسری شادی کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں لیکن اقرار اس حوالے سے خاموشی اختیار کیے ہوئے تھے تاہم اب انہوں نے اپنے نئے انٹرویو میں تیسری شادی کا اعتراف کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' میں اس موضوع پر زیادہ بات نہیں کرتا، لیکن ہاں جب کوئی مبارکباد دیتا ہے تو میں اس کا شکریہ ادا کردیتا ہوں'۔

اقرار کا کہنا تھا کہ ' میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، کیا کوئی ایسی خبر سامنے آئی ہے کہ میں نے کسی خاتون پر ظلم کیا ہو یا کسی کی حق تلفی کی ہو؟ نہیں تو پھر میں کس سبب اس معاملے کی وضاحت دوں اور میں اس متعلق اس لیے بھی زیادہ بات نہیں کرتا کیونکہ یہ عمل بہرحال ہمارے معاشرے میں ٖمنفی سمجھا جاتا ہے اور ظاہر ہے ہر کسی کے حالات ایسے نہیں کہ وہ ایک سے زائد شادیاں کرسکے'۔

انہوں نے کہا کہ ' لوگ نہیں جانتے کے شادیوں کی وجہ کیا بنی، کیا حالات تھے اور میں یہ سب اس سبب بھی نہیں بتاؤنگا کیونکہ یہ صرف میرا معاملہ نہیں بلکہ ان تمام خواتین کی نجی زندگی بھی اس سے جڑی ہوئی ہے'۔

اینکر پرسن نے یہ بھی کہا کہ 'اس حوالے سے زیادہ گفتگو کرنے سے اس لیے بھی اجتناب کرتا ہوں کیونکہ میری باتوں سے کسی کو ترغیب نہ ہو اور یہ گھروں میں وجۂ بحث نہ بن جائے کیونکہ پھر اس سے ہمارے خاندانی نظام میں خلل آسکتا ہے'۔

میزبان نے اقرار سے چوتھی شادی کے متعلق بھی سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ ' نہیں چار نہیں میری تین ہی شادیاں ہوئی ہیں اور اگر شک ہے تو نادرا سے پتا کروالیں۔ میں کوئی بات چھپانا پسند نہیں کرتا سب کو سوشل میڈیا پر واضح ہے۔‘

تازہ ترین